GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Mehfil Milad-e-Mustafa (S.A.W)

پی آر اونمبر 12/2018 مورخہ29-11-2018
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
ٌٌ***************
فیصل آباد()ماہ ربیع الاوّل مبارک کی مناسبت سے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں نعت اینڈ قرآت سوسائٹی ڈائریکڑ سٹوڈنٹ افےئرز کے زیر اہتمام محفل میلادمصطفی ﷺکا انعقاد کیا گیا ۔پر نور محفل میلاد میں طالبات نے سرورکونین خاتم الانبیاء حضرت محمد ﷺ کے حضور عقیدت کے پھول پیش کیے۔ طالبات نے نہایت خوش الحانی سے ہدیہ نعت ،درود پاک،قصیدہ بردہ شریف اور مناقب اہل بیت پیش کئے۔اور حاضرین محفل کے دلوں کو محبت رسولﷺ کی روشی سے منور کیا ۔محفل میلاد میں وائس چانسلر گونمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور ، ممبر صوبائی اسمبلی فردوس رائے ،سابق ایم این اے خا لدہ منصور سابق ایم پی اے فاطمہ فریحہ ، سابق وائس چانسلر گونمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی، ڈین لائف سائنسزجی سی یوایف ڈاکٹر فرحت جبیں، ڈاکٹر طیبہ سلطانہ، ڈاکٹر سلمہ سلطانہ،ڈاکٹر راضیہ ، ڈاکٹر طاہرہ، ڈاکٹر رخشندہ، سعدیہ علی ، آسیہ ،ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افیر اسماء عزیز مس ناہید خالق کے ساتھ ساتھ فکلیٹی اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔