Downloads        CMS        ORIC        Vice Chancellor’s Gallery                                                                       Tender        Auction        Career        Email        Contact Us       
GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

MOU Signing ceremony between GC Women University Faisalabad and Khwaja Fareed University of Engineering and Information Technology

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد اور خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان کے مابین ٹیکنالوجی اور تعلیم و تدریس کے تبادلے کے لئے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے گئے۔مفاہمتی یاداشت پر دستخط وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق اور وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی بہاولپو رپروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے کئے۔اس موقع پر فیکلٹی ٹریننگ و ڈویلپمنٹ کی تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وائس چانسلر خواجہ فرید یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سلیمان طاہر نے کہا کہ بہترین اساتذہ اور ریسرچ کے باوجود جب تک مقاصد اور سمت کا تعین نہیں ہوگا ترقی مشکل ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہمیں تمام تر سہولیات طلباء کی بہترین تربیت اور فلاح کے لئے دے رہی ہے اس لئے ہمیں پوری محنت،لگن،دیانتداری اور مقاصد کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے فرائض کو سر انجام دینا ہے تاکہ ایک بہترین قوم کی تعمیر ہوسکے۔ اس موقع پر وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے ویمن یونیورسٹی کے اغراض ومقاصد،فکلیٹی،طالبات اور یونیورسٹی میں جاری ترقیاتی و تعمیراتی منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔ مفاہمتی یاداشت اور فیکلٹی ٹریننگ و ڈویلپمنٹ کی تقریب میں رجسٹرار محترمہ راحت افزاء، آئی۔ ٹی مینجر محمد طارق شہزاد، کواڈینیٹرز، انچارجزاور دیگرفیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔

Posted by Government College women University Faisalabad-Official on Monday, 28 September 2020