GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Naat and Qirat Competition

پی آر اونمبر 13/2018 مورخہ04-12-2018
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
ٌٌ****************
فیصل آباد()نبی کریم ﷺوجہ تخلیق کائنات ہیں تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا گیا جو اللہ اور نبی کریمﷺ کو مانتا ہے وہ مسلمان ہے اسلام محبت ،بھائی چارے اور سلامتی کا دین ہے جو تفرقہ ڈالتا ہے وہ ہم میں سے نہیں وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور ۔ ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے نعت اور قرآت سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقدتیسرے سا لانہ نعت و قرآت مقابلہ میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ نبی کریمﷺ دعا ابراہیم ہیں جب ہم درود پاک پڑھتے ہیں تو ہم نبی کرم ﷺ اور حضرت ابراہیم علیہ اسلام کی تمام آل پر درود بھیجتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ آسانیاں تقسیم کریں اسلام بھائی چارے کا دین ہے کسی سے بھی قطع تعلق نہ کریں اور دوسروں کوکافر نہ کہیں مہمان خصوصی چوہدری محمد ارشد جٹ چیف ایگزیگیٹوآفیسر اقصی ٹیکسٹائل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک میں باربار والدین اور رشتے داروں کے ساتھ حسن سلوک کا حکم دیا گیاہے انہوں نے مزید کہا کہ ارشاد باری تعالی کہ حقوق اللہ تو معاف کر دے گا لیکن حقوق العباد نہیں اس لئے ارشاد بارے تعالی کو مد نظر رکھتے ہوئے والدین اور عزیز و اقربا کی پروش ہمارا اولین فریضہ ہے مقابلہ نعت میں سنبل فاطمہ گورنمنٹ کالج کارخانہ بازار نے پہلی ، این ایف سی سے مدثر بشیر نے دوسری گورنمنٹ کالج فار ویمن پیپلز کالونی سے رمشا فاروق نے تیسری اور دی یونیورسٹی آف فیصل آباد سے فریحہ بتول نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔مقابلہ قرآت میں دی سٹوڈنٹ ان اکیڈمی سے محمد بن عبداللہ نے پہلی،نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی فیصل آباد سے حاٖفظ سعد الحق نے دوسری ، گورنمنٹ کالج کارخانہ بازار سے حاٖفظہ خدیجہ محمود نے تیسری جبکہ اسلامیہ کالج فار ویمن سے ہمنہ علی شاہ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی ۔آخر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو سرٹیفیکٹ سے نوازا