GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

National Tree Plantation Day (August 18, 2017)

پی آر اونمبر 227 مورخہ18-08-2017
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
National Tree Plantation Day

فیصل آباد () گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں “ہارٹیکلچر سوسائٹی” کے زیر ا ہتمام “قومی شجر کاری کا دن” منایا گیا ۔جس کے تحت شعبہ باٹنی کی طرف سے پر امن واک کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کی ان کے ہمراہ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین چیرمین شعبہ باٹنی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد ،پروفیسر ڈاکٹر شہزاد مقصود احمد بسرا ، ڈاکٹر عنبرین خدیجہ علویٰ انچارج شعبہ باٹنی جی سی ڈبلیو ایف،نثار احمد جمیل ،ڈاکٹر اٖفتخار احمدو دیگر فکلیٹی ممبران اور طالبات نے شرکت کی اور واک کے اختتام پر پودے لگائے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کہا کہ ماحول ہمارے پاس آنے والی نسلوں کی امانت ہے ہم نے اسے آنے والی نسلوں کو سونپنا ہے ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم زیادہ سے ذیادہ پودے اور درخت لگا کر اس کی خوبصورتی میں اضافہ کریں اور اسے آلودگی سے بچائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ درخت اور پودے ماحول کو خوش گوار بناتے ہیں بارشوں اور موسمیاتی تبدیلی کا باعث بنتے ہیں ماحول میں خوبصورتی اور نکھار پیدا کرتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی متوازن معشیت کے لئے اس کے 25%رقبے پر جنگلات ہونا ضروی ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے ملک میں درختوں کی کٹائی کا عمل اس قدر زیادہ ہے کہ پا کستان میں صرف 4%سے بھی کم ہیں اور کہا کہ ہماری زمہ داری ہے کہ ہم اس میں اپنا کردار ادا کریں ۔
پروفیسرڈاکٹر ممتاز حسین چیرمین شعبہ باٹنی زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اورپروفیسر ڈاکٹر شہزاد مقصود احمد بسرا نے بھی پلانٹیشن ڈے کے حوالے سے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔