GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

“Nutrition Week Celebration” One Day Seminar on “Go Further with Food” Organized by Department of Home Economics , GCWUF (March 12, 2018)

پی آر اونمبر22/2018 مورخہ12-03-2018
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
” ہفتہ نیوٹریشن” 

“فیصل آباد ()گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ ہوم اکنامکس کے زیر اہتمام “ہفتہ نیوٹریشن “منایا جا رہا ہے جس میں سیمینار ،پوسٹر مقابلہ جات،پروڈکٹ ڈسپلے مقابلہ جات اور نیوٹریشن کیمپ لگایا جائے گا ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے نیوٹریشن کونسلنگ سنٹر کا افتتاح کر کے باقاعدہ نیوٹریشن ہفتہ منانے کا آغاز کر دیا ہے جس میں منعقدہ سیمینار Go Further with Foodکی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل میں قدرتی اور روایاتی کھانے جو ہماری صحت و تندرستی کی ضامن ہیں سے متعلق آگاہی پیدا کرنی ہے تاکہ وہ قدرتی زرائع سے حاصل خوراک کھا کر جسم میں موجود غذائی قلت کو پورا کر سکیں انہوں نے مزید کہا کہ نیوٹریشن کونسلنگ سنٹر بنانے اور اس ہفتے کو منانے کا مقصدطالبات میں آگاہی پیدا کرنا ہے کیونکہ آج کی بیٹاں کل کی مائیں ہیں اور ہماری بچیاں کل کی ماہر نیو ٹریشنسٹ بن کر قوم کی نیوٹریشنل بیماریوں کا علاج کریں گیں۔
ہمیں ان کی بہترین تعلیم و تربیت کے ساتھ صحت مند و توانا فرد بھی بنانا ہے تاکہ وہ صحت مند ماں اور صحت مند فرد کی حیثیت سے معاشرے میں اہم کردار ادا کر سکیں ۔انہوں نے مزید کہا زندگی اللہ کی امانت ہے اس کی حفاظت ہم سب کا فرض ہے اس لئے اپنی صحت کا خیال رکھنا ہے تاکہ زندگی کو بہترین طریقے سے گزارسکیں اور کہا کہ حلال اور طیب خوراک کھائیں تاکہ اعمال اور افعال دونوں طیب ہوں اور دنیا اور آخرت دونوں میں سرخروہوسکیں۔ڈاکٹر جاوید عزیز اعوان کنٹری ڈئریکٹر اسلامک فوڈ اینڈ نیوٹریشن سنٹر امریکہ نے حلال طیب غذاؤں اور غیر قانونی خوراک و غذاؤں سے متعلق مفید معلومات فراہم کیں ڈاکٹر اسلم شاہین نے کہا کہ آدھی سے ذیادہ دنیا اس وقت غذائی قلت جیسے مسائل سے دوچار ہے 44% مال نیوٹریشن کا شکار ہیں جس سے نشوونما کا عمل بے حد متاثر ہے اور کہا کہ دنیا میں کوئی ملک ایسا نہیں جو غذائی قلت کا شکار نہ ہو لیکن پاکستان وہ واحد ملک ہے جو غذائی قلت کے مسلئے سے نبرد آزما ہو کر اس گول کو حاصل کرنے میں پہلے نمبر پر ہے۔ڈاکٹر صالح گل محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ نے کہا کہ سافٹ ڈرنک جسم سے کلشیم کو ختم کر دیتے ہیں ۔جسم میں کلشیم کے لئے قدرتی غذائیں جیسے دودھ کا استعمال کریں انہوں نے مزید کہا کہ اونٹنی کے دودھ میں کیلور یز نہیں ہوتیں یہ موٹا نہیں کرتا اس لئے بے دھٹرک ہو کر استعمال کریں انہوں نے اونٹنی کے دودھ کے فوائد اور مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے لئے اس افادیت سے متعلق آگاہ کیا ۔ڈاکٹر طاہر ظہور اور ڈاکٹر راشدہ جاوید نے کہا کہ پانچ سال سے کم عمر کا بچہ اگر کچھ کھانے میں دلچسپی نہیں لے رہا تو کم ازکم 16دفعہ کوشش کریں اور خوراک پر خصوصی توجہ دیں انہوں نے کہا کہ پیدائش سے پہلے اور بچے کی دوسری سالگرہ تک کا وقت اس میں اگر متناسب غذا نہ کھانے کی وجہ سے بچے کا آئی ۔کیو لیول متاثر ہوتا ہے اور کہا کہ اس بات کی آگاہی جلد ہی قوم کا گراف بدل سکتی ہے ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے کہا کہ پروٹین کے بہترین زرئع گندم اور دالیں ہیں اگر ان کو ہی غذا کا حصہ بنا لیں تو جسم میں کبھی پروٹین کی کمی نہ ہو انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔