GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

“Nutrition Week Celebration” Poster Competition Organized by Department of Home Economics, GCWUF (March 13, 2018)

میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
” ہفتہ نیوٹریشن”

فیصل آباد() گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ ہوم اکنامکس کے زیر اہتمام ہفتہ نیوٹریشن کے دوسرے روز پوسٹر مقابلہ جات Malnutrition in pakistan among vulnerable groups کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کیا ۔ پوسٹر مقابلہ جات میں ایسے بچوں، بوڑھوں ،نوجوانوں اور عورتوں کی طرف توجہ دلائی گئی جو غذائی قلت کا شکار ہیں اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 44%لوگ غذائی قلت جیسے مسائل سے دوچار ہیں ہم چاہیتے ہیں کہ آگاہی مہم کے تحت اس پیغام کو ذیادہ سے ذیادہ لوگوں تک پہنچایا جائے تاکہ وہ اس بات سے آگاہ ہو سکیں کہ ان کی صحت وتندرستی کس قدر اہم ہیں اس لئے صاف اورصحت بخش خوراک کھا کر بہترین فرد کی حیثیت سے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں حصہ لیں۔ انہوں نے شعبہ ہوم اکنامکس کی کوششوں کو سراہا اور طالبات کی تخلقی صلاحیتوں کی تعریف کی۔پوسٹر مقابلہ جات میں یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات کے ساتھ سا تھ دی یو نیورسٹی آف فیصل آباد،اوریونیورسٹی آف ایگریکلچر کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا ۔جس میں دی یونیورسٹی آف فیصل آباد نے پہلی ، گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی نے دوسری جبکہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پوسٹر مقابلہ جات میں ڈاکٹر بینش اسرار یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد،مس تہمینہ افضل اور مس نادیہ ظفر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی نے منصفین کے فرائض سر انجام دیے۔