GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

One Day Seminar on “kitchen gardening a source of learning and earning” (1-11-2017)

پی آر اونمبر251 مورخہ01-11-2017
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
“کچن گارڈننگ”

فیصل آباد()صحت مند زندگی کے لئے بہترین اور صحت بخش غذا ضروری ہے وائس چانسلرگورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ باٹنی اور کیرئیر کونسلنگ سنٹر کے زیر اہتمام منعقد ایک روزہ سیمینار “kitchen gardening a source of learning and earning”میں کیا انہوں نے کہا کہ خوش قسمتی سے ہمارا تعلق اس ملک سے ہے جہاں ہر موسم پایا جاتا ہے جو کے تمام قسم کے پھلوں ،سبزیوں اور فصلوں کی کاشت کے لئے موزوں ہیں لیکن ہم گندم،کپاس،چاول اور گنے جیسی بڑی فصلوں کی پیداوار کی طرف رجحان ہے جبکہ پھل اور سبزیاں اس پیمانے پر نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ کچن گارڈننگ کے زریعے گھریلو پیمانے پر آلودگی سے پاک سبزیاں اگا کر ہم نہ صرف اپنی ضرورت پوری کر سکتے ہیں بلکہ ضروت سے زائد کو فروخت کر کے بجٹ پر دباؤ بھی کم کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت ہمارے ملک میں غذائی قلت کی صورت حال الارمنگ ہے ہمیں اس پر قابو پا نے کے لئے ابھی سے عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔اس موقع پر مہمان خصوصی ساجد اقبال سندھوچیف ایگزیکٹوآفیسر “گرین سرکل پاکستان”نے کہا کہ ہمارے ملک میں دس میں سے ایک انسان ہیپاٹائٹس کا شکار ہے جس کی سب سے بڑی وجہ صاف پانی کی عدم فراہمی ہے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آبادکے جنوبی ایریا میں سبزیاں گندے آلودہ پانی سے اگائی جا رہی ہیں جو اور بھی کئی امراض کا موجب بن رہی ہیں اس لئے ہمیں ایسی سبزیاں استعمال کرنی چاہیں جو آلودہ پانی اور کیمیکل سے پاک ہوں انہوں نے کچن گارڈننگ کے حوالے سے سبزیوں کی کاشت ان کے اصول ،زمین کا انتخاب اور آبیاشی سے متعلق مفید معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ کچن گارڈن گھر کے قریب ہونا چاہیے تاکہ اس کی دیکھ بھال اچھی طرح سے ہو سکے