GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

One Day Seminar on Perils & Potentials of Aquaculture & Fisheries in Pakistan (21-11-2017)

پی آر اونمبر252 مورخہ21-11-2017
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
“ورلڈ فیشر ڈے”

فیصل آباد( ) مچھلی بہترین غذا اور پروٹین کا بہت بڑا ذریعہ ہے ۔وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورلڈ فیشرز ڈے کے حوالے سے شعبہ زوالوجی کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ سیمینار میں کیا۔انہوں نے کہا مچھلی بہترین اور غذائیت سے بھر پور ہے غذا کے لازمی جز کے طور پرکھانے میں شامل ہونی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ پانی کی آلودگی مچھلیوں اور دیگر آبی حیات کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے اور کہا کہ زرعی ،صنعتی و دیگر زرائع دریاؤں کو خطرناک حد تک آلودہ کر رہے ہیں جس سے مچھلیوں کی افزائش اور سائز کاچھوٹا ہونا جیسے مسائل سامنے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارے ملک میں مچھیرے جتنی مچھلی پکڑتے ہیں اس کا کوئی خاطر خواں ریکارڈنہیں ہے جس سے مچھلی کے اندھا دھند شکار سے بہت سی اقسام کے ختم ہونے کا خطرہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس شعبہ میں ماہر سائنس دان درکار ہیں جو ان مسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے اس کے حل کے لئے عملی اقدام اٹھا سکیں اور ایکواکلچر(aquaculture) اورUntapped species پہ ذیادہ سے ذیادہ کام کر کے آنے والی نسلوں کو غذائی قلت جیسے مسائل سے بچا سکیں اور مچھلی کی برآمدمیں اضافہ کر کہ ملکی معاشیات کو مضبوط کر سکیں ۔انہوں نے طالبات کی طرف سے بنائے گئے ماڈلز اور پوسٹرز کا وزٹ کیا اور اول ،دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ پروفیسر ڈاکٹر فرحت جبیں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد ،ڈاکٹر خالد عباس زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور ڈاکڑ مہروز فاطمہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد نے فش فارمنگ،پانی کی دستیابی،مچھلیوں کے جنیاتی مسائل اور پوسٹ ہارویسٹ کوالٹی ان کے مسائل اور حل پر مفصل روشنی ڈالی۔ کوارڈنیٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر نگہت بھٹی اورانچارج شعبہ زالوجی مسز غزالہ سہیل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔