GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

One Day Seminar on Sir Syed Ahmed Khan (31-10-2017)

پی آر اونمبر250 مورخہ31-10-2017
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
“سر سید احمد خاں”

فیصل آباد( ) سر سید احمد خاں عہد ساززندہ جاوید شخصیت ہیں بر صغیر پاک و ہند کے مسلمان ان کی خدمات کو فراموش نہیں کر سکتے ۔وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ اردو کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ “قومی سر سید سیمینار”میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ سر سید احمد خاں نے بر صغیر میں مسلمانوں کے لئے امید کے چراغ جلائے اور اپنے قلم اور عمل کے ذریعے، بردباری، مفاہمت اور بھائی چارے کا احساس بیدار کیا ۔انہوں نے کہا کہ سر سید احمدخاں جان چکے تھے کہ مسلمانوں کی فلاح اور ترقی صرف اورصرف جدید علم میں پنہاں ہے اور کہا کہ تمام مشکلات اور نا مساعد حالات میں روشنی کی کرن ہے تو وہ تعلیم ہے اس لئے انہوں نے اپنی ترجیحات میں تعلیم کو اولالین سطح پر رکھ کر زیادہ سے زیاد تعلیمی اداروں کی بنیاد رکھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ہمیں سر سید جیسے افکار کی ضرورت ہے اور کہاکہ انہوں نے آج سے 200 سال پہلے جوسفر شروع کیا وہ ابھی ختم نہیں ہوا ہمیں ان کے کام کو جاری رکھنا ہے اور معاشرے میں امن اور بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھتے ہوئے تعلیم کے زریعے معاشرے میں مثبت تبدیلی لانی ہے سیمینار میں مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد نے کہا کہ پاکستان سر سید احمد خاں کہ خوابوں کی تعبیر ہے وہ تعلیم کی ترقی چاہتے تھے آج پاکستان میں موجود درسگاہیں اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ یہ ان کے خوابوں کی تعبیر ہے ڈاکٹر طاہرہ اقبال، ڈاکٹر شگفتہ حسین ، ڈاکٹر آصف اعوان ، ڈاکٹر ضیاء الحسن ، ڈاکٹر حمیدہ شاہین ، بینا گوئندی ، رخسانہ بلوچ اور صدف نقوی نے افکار سر سید عصر حاضر کے تناظر ، سرسید کے نظریات اور تعلیم نسواں ، سرسید کی ادبی حثیت اور مصاحبہ ادب کے مضوعات پر مکالے پیش کر کے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔