GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

One day seminar on Emerging Trends in Food Safety (May 3, 2018)

پی آر اونمبر40/2018 مورخہ03-05-2018
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
“فوڈ سائنس کے ابھرتے ہوئے رجحانات”

فیصل آباد() گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ فوڈ سائنس کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار “فوڈ سائنس کے ابھرتے ہوئے رجحانات”منعقد کروایا گیا جسکی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کی۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان زرعی ملک ہے جو کہ دودھ کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے اور دیگر غذائی اجناس و پیداوار کے لحاظ سے کسی سے کم نہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ اس پیداوار سے بھر پور طریقے سے فائدہ اٹھانے اور کوالٹی کو برقرار رکھنے کے لئے بہترین منصوبہ بندی اور لائحہ عمل کی ضرورت ہے جس کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی نہایت اہم کردار ادا کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ادارے کو کامیاب بنانے میں اس کے اساتذہ اور طلباء کا بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے اس لئے میں امید کرتی ہوں کہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کو نہ صرف ملک بلکہ بین الاقومی بہترین یونیورسٹیوں کے مد مقابل لانے میں اساتذہ اور طلباء لگن وجذبے سے محنت کر کہ اس مقام پر لائیں گے۔اس مو قع پر پروفیسر ڈاکٹر طاہر ظہور،ڈاکٹر عمیر ارشد باجوہ،ڈاکٹر عمران پاشا،مفتی سید فضل الرحیم اور شاہ زمان خان نے فوڈ سائنس کے ابھرتے ہوئے رجحانات ،حلال اور طیب خوراک اور محفوظ خوراک کی نقل و حمل سے متعلق مفید معلومات فراہم کیں۔