GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

one-day workshop on “facebook developer program” (January 13, 2018)

پی آر اونمبر06/2018 مورخہ13-01-2018
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
“فیس بک ڈویلپر پروگرام “

فیصل آباد( )وفاقی ،صوبائی حکومت ٹیکنالوجی کے فروغ کے لئے کام کر رہی ہے ملکی ترقی جدت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔وفاقی وزیر مملکت خزانہ رانا محمد اٖفضل خاں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں ایک روزہ ورکشاپ “فیس بک ڈویلپر پروگرام “میں کیا ۔انہوں نے طالبات سے خطاب میں ٹیکنالوجی کے مثبت استعمال پرزور دیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی طرف سے سوشل میڈیا کی جدت کیلئے بھر پور اقدامات کئے گئے ہیں جن میں آئی ۔ٹی۔سٹی کا قیام اور ارفع کریم کی کوششوں کو خراج تحسین حکومت پنجاب کی کامیابی ہے انہوں نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں ورکشاپ کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں اس عملی تربیت کے بعد طالبات بہتر طور پر آئن لائن روزگار کے مواقع حاصل کر سکیں گیں۔وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے دور میں نوجوان نسل کی عملی تربیت بہت ضروری ہے تا کہ عملی زندگی میں وہ اپنے شعبے کے ماہرکی حیثیت سے داخل ہو سکے۔انہوں نے وزیر مملکت کو ویمن یونیورسٹی میں حکومت پنجاب کی طرف سے موجود ای روزگار سنٹر سے متعلق آگا ہ کیا اور بتایا کہ ای روزگار سنٹر سے تربیت یافتہ پہلا بیج اس وقت آن لائن جاب کے ذریعے گھر بیٹھ کر کما رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ یہ ورکشاپ ان تما م لوگوں کے لئے ایک موقع ہے جو تربیت حاصل کر کہ عملی زندگی میں کچھ کرنا چاہتے ہیں اور معاشرے پر بوجھ بننے کی بجائے کامیاب شہری کی حیثیت سے ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں حصہ لے سکتے ہیں۔کرنل (ر) امجد کریم رندھاوا نے کہا کہ ملک کے بچیاں اور بچے جو آٹی کے میدان میں اپنا نام روشن کر رہے ہیں ان سب میں ارفع کریم نظر آتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے نئے آئیڈیاز تلاش کریں ان میں جدت پیدا کریں اور نوکریاں تقسیم کرنے والے بن جائیں انہوں نے مزید کہا کہ ارفع کریم فاونڈیشن ان تمام بچوں کے لئے پلیٹ فارم ہے جو اس شعبہ میں کچھ کرنا چاہتے ہیں مہک جمال سینئر پروگرامر نے کہا کہ نوجوان جاب نہ ہونے کی وجہ سے ذہنی تناؤ کا شکار ہو جاتے ہیں یہ ایک ایسا پروگرام ہے جس میں وہ فیس بک کے ذریعے روزگار کے بہترین مواقع حاصل کر سکتے ہیں۔ پروگرامرمس علیشہ تان فیس بک ڈویلپر سنگاپور نے بھی خطاب کیا