GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

One Day Workshop “Quality Assurance and SAR Report Preparation” (07-12-2017)

پی آر اونمبر256 مورخہ07-12-2017
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
” کوالٹی انہانسمنٹ سیل”

فیصل آباد()گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے زیر اہتمام “کوالٹی ایشورنس اور ایس اے آر رپورٹ کی تیاری کے حوالے سے ایک روزہ ورکشاپ منعقد کروائی گئی جسکی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے میں کوالٹی ایجوکیشن کے لئے سب سے پہلے اس کے اساتذہ اور طالبعلموں کا باقاعدگی سے کلاسز لینا اور پوری ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دینا ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ یونیورسٹی اپنے قیام کے اوئل میں ہے اس کے باوجود اس کے اساتذہ اور تمام ٹیم اپنی بہترین کارگردگی کے لئے مبارک باد کی حق دار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے اس دور میں اخلاقی اقدار اور تربیت کی سب سے ذیادہ ضرورت ہے کیونکہ دہشت پسند عناصر بھی اسی معاشرے سے پروان چڑھ رہے ہیں اور ہمارے تعلیمی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صرف تعلیم ہی ایسازیور ہے جو معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم سب کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے تاکہ معاشرے کو ترقی پذیر سے ترقی یافتہ معاشرہ بنایا جا سکے۔مسٹر رحمت اللہ ڈپٹی ڈئریکٹر کیو۔ای۔سی یو نیورسٹی آف سرگودھا نے کہا کہ کسی بھی ادارے میں کوالٹی کی ذمہ داری صرف کوالٹی انہانسمنٹ سل کی ہی نہیں بلکہ یونیورسٹی میں موجود تمام لوگوں کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ایس،اے،آر رپورٹ کی تیاری اور کوالٹی ایشورنس کے لئے ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ایک خاص طریقہ کار مقرر کیا ہے اور تمام یونیورسٹیز کو اس کے مطابق ہے رپورٹ تیار کرنی ہے ورکشاپ میں کوارڈینٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پروفیسر ڈاکٹر نگہت بھٹی،رجسٹرار ڈاکٹر ظل ہما، ڈئریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین اور دیگر فکلیٹی ممبران نے شرکت کی۔