GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

A Lecture on Pakistani Fiction-New Trends by Zaheda hina

پی آر اونمبر 10/2018 مورخہ23-11-2018
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
ٌٌ****************

فیصل آباد() کتاب ہمارا قیمتی سرمایہ ہے کتاب سے رشتہ بہال رکھناہے اردو ،فارسی اور پنجابی لٹریچر پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور ان خیالات کا اظہار پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے ڈیبیٹنگ سو سائٹی کے زیر اہتمام حضرت محمدﷺ کی سیرت اور کلام اقبال سے متعلق تقریری اور کلام اقبال کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں کیا انہوں نے کہا کہ آج کا موضوع سرور کائنات خاتم النبیایین حضرت محمد ﷺ کی سیرت ہے جن کے لئے پوری کائنات بنائی گئی انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا کلام نبی کریمﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کا درس دیا گیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ علامہ اقبال نے ہمیں جو فلسفہ دیا ہے اسے اپنی زندگیوں میں لاگو کرنا ہے اور اپنی اصلاح کرنی ہے میاں اشفاق سی ای یو پیرا ڈیز سنٹر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت اور کلام اقبال کی آگاہی کی ضرورت ہے انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب معاشرے کی معمار ہیں آج کی بیٹیاں کل کی مائیں ہیں ان کی بہترین تربیت ،بہترین معاشرے کی تشکیل ہے ۔تقریری مقابلہ میں آنسہ عالم نے پہلی، نمرہ بتول نے دوسری اور قرات العین نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔کلام اقبال کے مقابلہ میں ثمرین اکرم نے پہلی فائضہ حنیف نے دوسری اور طیبہ بتول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔آخر میں وائس چانسلر نے ڈیبیٹنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام طالبات کو شیلڈز سے نوازا ۔