GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Prayer Ceremony for Martyrs of Army Public School Peshawar

پی آر اونمبر260 مورخہ14-12-2017
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
” آرمی پبلک سکول پشاور دعائیہ تقریب”

فیصل آباد( )شہداء آرمی پبلک سکول نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کر کہ ملک کو پہلے سے ذیادہ مضبوط اور پر عزم بنا دیا ہے۔وائس چانسلرگورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ آرمی پبلک سکول ،بچا خان یونیورسٹی ، زرعی یونیورسٹی پشاوراور ملک کی راہ میں قربان ہونے والے تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ڈئریکٹر سٹوڈنٹ افےئر کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار “اے وطن کے معصوم بچوں تمہیں وطن کی فضائیں سلام کہتی ہیں”میں کیا اور کہا کہ امن دشمن عناصر ملک میں دہشت پھیلانے اور ملکی ساکھ کو نقصان پہچانے میں مصروف ہیں لیکن ہمارے پختہ حوصلے اور ہماری بہادر پاک فوج ان کے نا پاک ارادوں کو خاک میں ملا کر ثابت کرتی ہے کہ ہم امن دشمن عناصر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں جو اپنے وطن کی حفاظت اور امن ،امان کے لئے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم 16دسمبر 2014 آرمی پبلک سکول پر ناحق کیے جانے والے ظلم و ذیاتی اور بارودی شعلوں کو نہیں بھولے ہیں۔اس موقع پر یونیورسٹی کی مسجد میں شہداء کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور بعد میں دعائیہ تقریب منعقد کروائی گئی جس میں شہداء کے بلند درجات ،غازیوں اور ان کے لواحقین کے صبر اور ملک و ملت کی سلامتی اور ترقی کی دعا کی گئی۔مس ناہید خالق نے دعا کے فرائض سرانجام دےئے ۔جبکہ میجر شاہد بشیر سینیر سیکورٹی آفیسر نے یونیورسٹی سیکورٹی پلان سے متعلق آگاہ کیا سیمینار میں فکلیٹی ممبران اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔