GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Press for Progress – International Women’s Day (March 05, 2018)

پی آر اونمبر19/2018 مورخہ05-03-2018
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
” خواتین کا عالمی دن” 

فیصل آباد( ) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ ڈئریکٹر سٹوڈنٹس افےئرز کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریبات کا انعقادکیا گیا جس میں طالبات اور اساتذہ نے بھر پور شرکت کر کہ پروگرام کو کامیاب بنایا ۔پروگرام میں طالبات کی طرف سے ڈیبلواورپرفامسز پیش کی گئیں جبکہ وائس چانسلر کمپلیکس میں پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی ، ممبر صوبائی اسمبلی فاطمہ فریحہ اور ممبر صوبائی اسمبلی مدیحہ رانا نے پودے لگا کر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ۔
خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ پروگرامز کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کی ۔انہوں نے کہا کہ وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ لیکن کائنات کی اس خوبصورت تصویر سے اس کے رنگ چھین لئے جاتے ہیں کبھی جنسی تفریق تو کبھی غیر برابری کے نام پر ۔انہوں نے کہا کہ ااج اس دن کو منانے کا مقصدخواتین میں آگاہی و شعور بیدار کرناہے کہ وہ کسی بھی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں ہیں تمام خواتین اکٹھی ہیں اور ایک ہی طرح کے مسائل کا سامنا کر رہیں ہیں اس لئے اپنی اہمیت کو جانتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کوبیدار کرنا ہے اور مردون کے ساتھ مل کر شانہ بشانہ چلنا ہے کیونکہ دونوں معاشرے کے لازمی جزو ہیں اور مل کے غربت اور نا خواندگی جیسے مسائل سے نبر دآزما ہو کر ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ممبر صوبائی اسمبلی مدیحہ رانا نے خواتین کو عالمی دن کے حوالے سے مبارک باد دی اور وزیر اعلی میاں شہباز شریف کی خواتین کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ممبر صوبائی اسمبلی فاطمہ فریحہ نے یونیورسٹی کمپلیکس میں شجر کاری مہم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ آکسیجن کے لئے ایک اہم ضرورت ہے اس لئے ذیادہ سے ذیادہ درخت اور پودے لگا کر جنگلات کی کمی کو پورا کریں اور نہ صرف یونیورسٹی اور شہر بلکہ ملک کو سر سبز و شاداب بنانا ہے داکٹر طاہرہ اقبال نے خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے افسانہ جبکہ ڈاکٹر صدف نقوی نے )عورت ( کے عنوان سے نظم پیش کی ۔