GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Psychodrama (April 11, 2018)

پی آر اونمبر33/2018 مورخہ11-04-2018
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
” سائیکو ڈرامہ”

فیصل آباد()گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ نفسیات کے زیر اہتمام “سائیکو ڈرامہ “پیش کیا گیا۔ڈرامہ کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نو رین عزیز قریشی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آجکل کے ہونے والے معاشرتی جرائم جن میں جنسی ذیادتی کے واقعات کا رونما ہونا معاشرتی اقدار اور اخلاقیات کے انحطاط کا سبب ہیں انہوں نے کہا کہ اس قسم کے پریکٹیکل مسائل پر آواز اٹھانا اور بچوں میں اس بات کی آگاہی پیدا کرنا وقت کی اہم ضرروت ہے اور کہا کہ سماجی و دیگرمصروفیات کی بنا پر والدین کی عدم توجہ بھی ہمارے معاشرے کا بہت بڑا المیہ ہے جسکی وجہ سے بچے مختلف مسائل اور حادثات کا شکار ہو کر ڈپریشن ،اضطراب اور تنہائی میں مبتلا ہو رہے ہیں اور کہا کہ والدین کو چاہیے کہ اپنی تمام تر مصرفیات کے ساتھ بچوں پر توجہ دیں ان کے مسائل سنیں ضرورت کے تحت نفسیاتی ماہرین کی خدمات حاصل کریں اور خود بھی وقتا فوقتا دریافت کر تے رہیں بچوں سے محبت کا اظہار کریں اور سب کے سامنے تنقید کا نشانہ نہ بنائیں اکیلے میں سمجھائیں اور ان کے لئے معلومات کا پہلا اور بہترین ذریعہ بنیں تاکہ ذہنی وجسمانی طور پر صحت مند نسل پروان چڑھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ زندگی میں اچھے اور برُے دونوں قسم کے تجربات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں بہت سی چیزیں حادثاتی طور پر ہوتی ہیں اس لئے انہیں حقیقت سمجھتے ہوئے قبول کریں اور زندگی میں آگے بڑھیں دباؤ اور پریشانی کو بھولیں اور زندگی کو بہترین طریقے سے گزاریں۔