GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Quaid-e-Azam Science Exhibition (20-12-2017)

پی آر اونمبر261 مورخہ20-12-2017
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
” قائد اعظم سائنس ایگزابیشن”

فیصل آباد()گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں سائنس سوسائٹی کے زیر اہتمام قائد اعظم سائنس ایگزابیشن(Exehibition)کا انعقاد کیا گیا۔جس میں طالبات نے سولر پینل،فائر الارم،ڑرون ،واٹر ڈیٹکٹر ،ٹریفک سگنل،فلور کلینگ روبوٹ،ٹربائن کے ذریعے بجلی ، خود کار سٹریٹ لائٹ سسٹم ، جنگلی زندگی موسمیاتی تبدیلی کے اثرات اور ہاتھ لگائے بغیرگھنٹی سمیت دوسرے کئی (science projects) ماڈلزمتعارف کروائے۔ قائد اعظم سائنس ایگزابیشن میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے تمام شعبہ جات سے 700طالبات نے120 سے زائدماڈلز نمائش کے لئے رکھے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کہا کہ ملک کو بجلی اور درپیش دیگر مسائل سے نکالنے اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے ایسی ہی ذہین اور ولولہ انگیز نوجوان نسل کی ضرورت ہے جو کہ اپنے نئے آئیڈیاز اور قائددانہ صلاحیتوں سے نہ صرف اپنی موجودہ بلکہ آنے والی نسلوں کے لئے بھی ترقی و خوشحالی کے روشن باب پیدا کریں انہوں نے طالبات کے ماڈلز کو سراہا اورانچارج سائنس سوسائٹی مس عاصمہ خورشید کو مبارک باد دی ۔