GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

One Day Workshop on Quality Assurance, Best Practice and Self Assessment (February 1, 2018)

پی آر اونمبر09/2018 مورخہ01-02-2018
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
” کوالٹی ایشورنس، بیسٹ پریکٹیس اور سیلف اسسمنٹ”

فیصل آباد()اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بہترین طریقے سے ذمہ داری نبھائیں وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ کیو۔ای۔سی کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ”کوالٹی ایشورنس، بیسٹ پریکٹیس اور سیلف اسسمنٹ”سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ استاد اور طالب علم کسی بھی تعلیمی ادارے کے سب سے اہم ستون ہیں پورے ادارے کی عمارت ان پر قائم ہوتی ہے اس لئے بحیثیت استاد ہمیں ایسی کوالٹی لے کر آنی ہے جو موجودہ اور مستقبل دونوں میں ضروریات پوری کرے۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوالٹی اس وقت فیل ہو جاتی ہے جب ہمارے طلباء و طالبات ڈگری لے کر نوکری کی تلاش میں پھرتے ہیں اور کہا کہ ہماری کوالٹی ایجوکیشن کا مقصد اس وقت پورا ہو گا جب ہماری یہ نوجوان نسل تعلیم سے فارغ ہو کرکامیاب اور فعال شہری ہوں گے اور نوکریاں دینے والے بنیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کے ہمیں ان کے اندر وہ تمام خصوصیات پیدا کرنی ہیں جس سے وہ نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی بھی گرومنگ کر سکیں ۔انہوں نے ایڈوائزر کیو۔ای۔سی مسز فرزانہ ہاشمی اور ان کی ٹیم کی کارگردگی کو سراہا اور حوصلہ افزائی کی۔مسٹر اعجاز احمد ڈئریکٹر کیو ۔ای۔سی گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ نے بتایا کہ کوالٹی آرٹ نہیں ہے یہ عادت ہے جو آپ اپنے اندر پیدا کرتے ہیں اس میں وقت کے ساتھ ساتھ بہتری آتی ہے اور یہ ایک شخص سے دوسرے میں منتقل ہوتی ہے انہوں نے ایکڈیمک کوالٹی، مقاصد ،سٹوڈنٹ کا رویہ اور سٹوڈنٹ لرننگ سے متعلق مفید معلومات فراہم کیں ۔مس فرزانہ ہاشمی نے پروگرام ٹیم ممبرز چےئر پرسن شعبہ جات اور مسٹر اعجازاحمد کا شکریہ ادا کیا۔