GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Drama Romeo and Juliet (May 15, 2018)

پی آر اونمبر46/2018 مورخہ15-05-2018
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
” ڈرامہ رومیو جیولٹ”

فیصل آباد()کوالٹی ایجوکیشن ،ریسرچ ،شخصیت اورکردار کی تعمیر کسی بھی تعلیمی ادارے کی سب سے اہم ترجیحات ہیں سائنس و ٹیکنالوجی اور نت نئی ایجادات کا دور ہے اس کے ساتھ ساتھ بچوں کی اخلاقی تربیت اور شخصیت کی تعمیر بہت ضروری ہے
۔وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ انگلش کے زیر اہتمام انگلش مصنف شیکسپیرکے پلے سے ماخوذ ڑرامہ “رومیو جیولٹ”کے اختتام پر کیا ۔انہوں نے کہا کہ محدود وسائل اور کم عمر یونیورسٹی ہونے کے بو وجود تمام فکلیٹی ممبران اپنے فرائض نہایت خوش اسلوبی اور محنت سے انجام دے رہے ہیں جو کے قابل ستائش ہے انہوں نے کہا کہ نہ صرف ادارے بلکہ ملکی ترقی کے لئے بھی باہمی اشتراک اور مثبت متحرکات کی ضرورت ہے تاکہ ترقی پذیر سے ترقی یافتہ کا زینہ طے کیا جاسکے۔انہوں نے شعبہ انگلش کی کاوش کو سراہا اور انچارچ مس راحت افزاء کو مبارک باد دی ۔ ڈرامہ میں ڈئریکٹر آرٹ کونسل فیصل آباد مس صوفیہ بیدار کے ساتھ ساتھ اساتذہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انچارج شعبہ انگلش مس راحت افزاء نے تمام شرکاء کا شکرایہ ادا کیا۔