GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Say No to Corruption “International Anti-Corruption Day”

فیصل آباد( )کہ اعلیٰ معاشرتی اقدار کے فروغ اور اخلاقی تربیت سے ہر نوعیت کی کرپشن پر قابو پایا جاسکتا ہے جس کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے آ رپی او سردار غلام محمود ڈوگران خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی میں شعبہ سٹوڈنٹس آفےئرز کے زیر اہتمام اینٹی کرپشن کے عالمی دن کی تقریبات کے حوالے سے منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کی ۔ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر،سی پی او اشفاق احمد خاں اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور کے علاوہ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفےئرز اسما عزیز،فیکلٹی ممبرز اور طالبات کی کثیر تعداد اس موقع پر موجود تھی۔آر پی او نے کہا کہ بدقسمتی سے کرپشن نے ہمارے معاشرے کو جکڑ رکھا ہے جس کے خاتمے کے لئے پُرامید ہیں کیونکہ آج اس برائی سے چھٹکارا حاصل کرنے کا احساس اجاگر ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مالی بدعنوانی کے ساتھ ساتھ اختیارات سے تجاوز کرنا اور دوسروں کا حق مارنابھی کرپشن کے زمرے میںآتا ہے جس کے لئے ہرفرد کو قانون،قواعدوضوابط اوراخلاقیات کے دائرے میں رہنا ہوگا۔انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ پاکستان کو چھوڑنا نہیں بلکہ ترقی وخوشحالی اور قانون کی بالادستی کیلئے اسکو سنوارنے کے لئے جدوجہد کرنا ہے۔آر پی او نے کہا کہ کرپشن کے خلاف جہاد کے سلسلے میں نئی نسل پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے اس ضمن میں اللہ پر توکل،پرہیز گاری اختیار کرتے ہوئے دولت کی حرض ولالچ سے اجتناب کیا جائے کیونکہ رزق کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے کیا ہے جسے بُرے اعمال سے آلودہ نہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر سردار سیف اللہ ڈوگر نے کہا کہ دیانتداری اسلامی معاشرے کی پہچان ہے لہذا کسی بھی قسم کی کرپشن سے قومی وقار مجروح نہیں ہوناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں میں مالی بدعنوانیوں کی روک تھام کے لئے حکومتی سطح پر کڑے اقدامات کئے گئے ہیں لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ کرپشن کے خلاف نفرت کو بیدار ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ طالبات قوم کے مستقبل کی امین ہیں جو سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے کلیداری کردار ادا کرسکتی ہیں لہذا معاشرے میں اعلیٰ اوصاف پر عمل کرنے کا مجموعی تاثر ابھرنا چاہیے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے کہا کہ ہمیں اپنی ذات اور اعمال کا احتساب کر کہ معاشرے کی جڑوں کو کھوکھلا ہونے سے بچانا ہے انہوں نے کہا کہ جب ہم دوسروں کا حق چھینتے ہیں اور اپنے حق کے لئے آواز نہیں اٹھاتے توایسے میں کرپشن جیسے مسائل جنم لیتے ہیں انہوں نے کہا کہ محنت کرکے جیت حاصل کرنا ہی دیانتداری ہے کیونکہ کسی کی حق تلفی سے برائی جنم لیتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایمانداری کو اپنا شیوہ بنائیں تمام فرائض نیک نیتی اور خوش اسلوبی سے ادا کر کے ملک کی تعمیر و ترقی میں مثبت کردار ادا کریں انہوں نے اینٹی کرپشن کے موضوع پر سیمینار کے اغراض ومقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ طالبات کی اعلیٰ اقدار کے مطابق تربیت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے سی پی او اشفاق احمد خاں نے کہا کہ سرکاری ومعاشرتی نظام کی بہتری کی طرف اصلاح کرکے کرپشن سے بازرہنے کا خوف پیدا ہونا چاہیے تاکہ کڑی سزاؤں سے کرپشن کی سوچ رکھنے والے بھی عبرت حاصل کریں۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ پولیس میں متعدد اصلاحی اقدامات سے کرپشن کے ناسور کو کم سے کم سطح پر لایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی حالت بدلنے کا عزم کرلیں تو اللہ تعالیٰ بھی مدد کریں گے لہذا نہ صرف خود کرپشن سے گریز کیا جائیگا بلکہ دوسروں کی کرپشن کے خلاف خاموش نہ رہا جائے ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفےئر اسماعزیز نے آگہی سیمینار میں ضلعی انتظامیہ وپولیس کے اعلیٰ افسران کی شرکت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کے زریں خیالات اور حکومتی اقدامات سے طالبات کو بخوبی آگاہی ہوئی ہے۔آخر میں مہمانوں میںیادگاری شیلڈز تقسیم کی گئیں۔