GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Scholarship Cheques Distribution Ceremony (June 21, 2017)

پی آر اونمبر218 مورخہ21-06-2017
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
جی سی ڈبلیویو ایف نیڈ بیس سکالرشپ
فیصل آباد () “جی سی ڈبلیویو ایف نیڈ بیس سکالرشپ ” کے تحت گورنمنٹ کالج ویمن یو نیو رسٹی کی 219طالبات میں میں32لاکھ41ہزار روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔اس موقع پرطالبات سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کہا کہ نیڈ بیس سکالرشپ میرٹ کی بنیاد پر دیا جا رہا ہے تا کہ ذہین ،ہونہارمحنتی طالبات بغیر کسی معاشی رکاوٹ کے تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہرسال یونیورسٹی میں طالبات کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جس کو مد نظر رکھتے ہوئے اگلے سال انشااللہ اس سے ذیادہ رقم سکالرشپ میں ادا کی جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سکالر شپ سے طالبات کو تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے ۔طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور لگن سے تعلیم پر توجہ دیں تا کہ سکالرشپ کا سلسلہ جاری رکھا جائے ۔انہوں نے طالبات کو سکالرشپ حاصل کرنے اور عید کی پیشگی مبارک باد دی