GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

One Day Seminar on (اسوۂ اہل بیتؓ اور عصر حاضر)

پی آر اونمبر 241 مورخہ29-09-2017
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
سیمینار :اسوۂ اہل بیتؓ اور عصر حاضر

فیصل آباد( )گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں ڈئریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹس افیرز کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمینار “اسوہ اہل بیت اور عصر حاضر” منعقد کروایا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کی ۔اس موقع پرگیسٹ سپیکر پروفیسر ڈاکٹر اسحاق قریشی نے کہا کہ واقع کربلا ہمیں اصولوں پر قائم اور مشکل میں ثابت قدم رہنے کا درس دیتی ہے انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد اصول اور اللہ کے دین کی سر بلندی تھااور کہا کہ واقعہ کربلا سے ہم پر یہ حقیقت آشکار ہوتی ہے کہ دین کتنا اہم ہے جس کی بقاء و سر بلندی کی خاطر نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ نے اپنی اور اپنے خاندان کی بے مثل قربانی دی۔انہوں نے کہا واقعہ کربلا کو محض ایک کربناک واقعہ یا داستان کے طور پر پیش نہ کر یں بلکہ اسے علم ودین کی بقا ء و سر بلندی کی عظیم شان مثال اور اسوہ حسنہ کے طور پر یاد کریں اور ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت امام حسینؓ کے سجدے سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کے چاہے جس بھی مشکل گھڑی میں ہوں نماز نہ چھوڑیں کیونکہ مومن کی معراج نمازمیں ہے انہوں نے کہا کے اصولوں پر قائم رہنا اور نا مصاعد حالات کا ہمت و جواں مردی سے مقابلہ کریں دین اور حق کے راستے میں آنے والی ہر مشکل کے سامنے ڈٹ جائیں ۔انہوں نے حضرت بی بی زینب کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بلند حوصلہ خواتین اللہ کی رضا اور سچ کے آگے ڈٹ جاتیں ہیں اورکہا کہ اقوام کی تقدیر سنوارنا ہے تو علم کی ترویج کرنی ہے کیونکہ علم ہی سے عورت کی تقدیر سنوارتی ہے 
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ ان کے خاندان اور جانثاروں نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کر کے اسلام کو زندہ و جاوید کر دیا ۔یزید اور یزیدیت کوشکست دے کر یہ ثابت کیا کہ راہ حق میں جان و مال کی قربانی ہی اصل معراج ہے ۔