GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Seminar on Climate Change (28-09-2017)

پی آر اونمبر 240 مورخہ28-09-2017
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
15سالہ تقریبات ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد(موسمیاتی تبدیلی /یوم دفاع)

فیصل آباد ( )موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اگر خاطر خواہ اقدامات نہ کیے گیے تو درجہ حرارت میں اضافہ کے باعث سنگین ماحولیاتی مسائل کا سامنا درپیش رہے گا۔وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی15سالہ تقریبات کے سلسلے میں ڈئریکٹر سٹوڈنٹ افےئر کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے سطح سمندر اوردرجہ حرارت میں اضافہ اور بارش کی مقدار میں کمی جیسے خطرات لاحق ہیں انہوں نے کہا کہ ساحلی اور سمندری ماحول ،خشک زمین کا ایکو سسٹم ، زراعت ،لائیو سٹاک ،جنگلات اور صحت کے شعبے حالیہ چند برسوں میں موسمیاتی تبدیلیوں سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ ہم کس طرح اپنے روزمرہ اقدامات سے اپنے ماحول اور قدرتی وسائل کو خراب اور ضائع کر رہے ہیں اور کہا کہ ماحول ہمارے پاس آنے والی نسلوں کی امانت ہے اس حوالے سے ہمیں فوری طور پر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ڈیبیٹنگ سوسائٹی، سائنس سو سائٹی اور آرٹ سوسائٹی کے زیر اہتمام طالبات نے موسمیاتی تبدیلی اوریوم دفاع کے مضوع پر تقاریر ،اور تصویری نمائش میں حصہ لیا۔آخر میں پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے ان میں سرٹیفیکٹ تقسیم کیے گئے۔