GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Two Day Seminar on Emerging Trends in Physics (February, 7, 2018)

میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
“”Emerging Trends in Physics””

فیصل آباد( )زندگی مسلسل جاری رہنے اور سیکھنے کے عمل کا نام ہے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ فزکس کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ سیمینار “Emerging Trends in physics”کے افتتاحی روز خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا سائنس اور ٹیکنالوجی میں بہت آگے نکل چکی ہے بہت سی ٹکنیکس ایسی ہیں جو ہمارے ملک میں ابھی متعارف نہیں ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہمارے ملک میں صلاحیتوں کی کمی ہے انہوں نے کہاا ن چھوٹے چھوٹے ستاروں کو ملانے کی ضرورت ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دنیا کے افق پر روشن ستارے کی طرح جگمگائے گا ۔انہوں نے کہا کہ سیمینار کا مقصد طالبات کو فزکس کے شعبہ میں آنے والی نئی جہتوں سے متعارف کروانا ہے تاکہ انہیں دنیا اور دیگر تمام اداروں میں رو پذیر ہونے والی تبدیلیوں سے مکمل آگاہی ہواور ان کے ریسرچ ورک میں مفید ثابت ہو۔انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی مثبت اور انقلابی سوچ پیدا کریں جو کردار سازی اور ملک کی تعمیر وترقی میں معاون ثابت ہوں ۔ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے کہا کہ فزکس کا شعبہ مسلسل محنت کر رہا ہے اور کہا کہ طالبات کے لئے ریسرچ کلچر کو فروغ دے رہا ہے ڈاکٹر یاسر جمیل یونیورسٹی آف ایگری کلچر ،ڈاکٹر یاسرجاوید ،ڈاکٹر عائشہ یونس،ڈاکٹر شکیل احمد اور مس جویریہ بتول نے “Emergimg trends in physics”سے متعلق مفید معلومات فراہم کیں ۔آخر میں مسزاسماء خورشید انچارج شعبہ فزکس گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔