Downloads        Co-Curricular Socities        Conferences        CMS        ORIC                                                                       Tender        Auction        Career        Email        Contact Us       
GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Seminar on Environmental Issues, Air Pollution and Controls

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ ذوالوجی کے زیر اہتمام “ماحولیاتی آلودگی اور صحت کو درپیش مسائل” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لئے سائنسی تجربات کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی عادات اور رہن سہن کے طور طریقوں کو بھی بدلنا ہوگا۔ہمیں کھانے پینے اور دیگر اشیاء کو میانہ روی کے ساتھ استعمال کرنا چاہے کیونکہ چیزوں کے بے دریغ استعمال او ران کے ضیاع سے وسائل کی کمی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی جنم لیتی ہے اور ہمیں وہ چیزیں استعمال کرنی چاہیں جس سے آلودگی کم پھیلتی ہے۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر قیصر محمود خان، ڈاکٹر آفتاب احمد، ڈاکٹر تنویر شہزاد، ڈاکٹر ظل ہما نازلی اور انچارج شعبہ ذوالوجی مسز غزالہ سہیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو شدید ماحولیاتی آلودگی کا سامنا ہے اور اس کو ختم کرنے کے لئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ڈاکٹر قیصر محمود خان نے ماحولیاتی آلودگی کے معاملے پر تفصیل پر توجہ مرکوز کی۔ ڈاکٹر تنویر شہزاد نے مختلف وجوہات کی وجہ سے خاص طور پر، غیر حفظان صحت کے حالات اور آلودگی کی وجہ سے صحت کے مسائل کے بارے میں بات کی ۔انہوں نے صحت مند طرز زندگی کو اپنانے اور کیمیائی مصنوعات کے استعمال کو کم کرنے کے لئے زور دیا۔ڈاکٹر آفتاب احمد نے علمی اشتراک کی بات کی۔سیمینار میں فکلٹی ممبران سمیت طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔