GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Seminar on International Peace Day (21-09-2017)

پی آر اونمبر 239 مورخہ21-09-2017
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
عالمی یوم امن واک ،سیمینار

فیصل آباد()عظمت کی بلندیوں کو چھونا ہے تو دلوں میں نفرت کی بجائے محبت پیدا کرو۔وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی یوم امن اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی 15ویں سالگرہ کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ ایک روزہ سیمینار میں کیا۔انہوں نے کہا ہمارا دین ہمیں محبت ،شفقت،اور دوسروں کی عزت و احترام کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں اخلاقی اقدار کو پامال ہونے سے بچانا ہے اور تعلیمات کے زریعے کردار سازی کرنی ہے انہوں نے مزیدکہا کہ تعلیم ایسا زیور ہے جس سے آراستہ ہو کر ہم معاشرے میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں اورایک فعال شہری کامقام حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ یوم امن کے حوالے سے ہمیں روہنگیا مسلمانوں کی داد رسی کرنی ہے اور ان پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھانی ہے اورکہا کہ آج اگر وہاں ایک انسان بھی مارا گیا تو اس خوبصورت دن کو منانے کا مقصد ختم ہو جائے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ امن رواداری اور برداشت زندگی کے اصول ہیں نہ کہ بزدلی ہمیں انکو زندگی کا شعار بنا کر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا ہے اور ایسے کام کرنے ہیں جن میں انسانیت اور معاشرے کی فلاح و تشکیل ہو اور ہم ثابت کر سکیں کہ ہم اشتعا ل نہیں امن پسند قوم ہیں ۔انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمشن کے پندرہ سال مکمل ہونے پر مبارک باد دی اور خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دنیا کی نظریں ہم پر مرکوز ہیں اس گلوبل ویلج میں ہم صرف اعلی تعلیم حاصل کرکے ملک سے غربت کا خاتمہ ا ور اقتصادی حیثیت کو تبدیل کر سکتے ہیں۔اس موقع پر ڈاکٹر یاسر عرفات گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد نے یوم امن کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالم انسانی کو اس وقت سب سے بڑا مسئلہ امن کا درپیش ہے اور کہا ہمارا مذہب ہمیں امن اوربھائی چارے کادرس دیتا ہے قرآن کریم اور احادیث مبارکہ میں جگہ جگہ رحم کرنے کی تلقین کی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے رویوں اور کردار کے ذریعے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانا ہے