GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Seminar on Iron Deficiency and Anemia (12-12-2017)

پی آر اونمبر258 مورخہ12-12-2017
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
” آئرن کی کمی اور انیمیاء”

فیصل آباد( ) زندگی اللہ تعالی کی امانت ہے اس کی حفاظت ہم پر فرض ہے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ انگلش، کیمسٹری ،بائیو کیمسٹری اور علی گوہر فارماسوٹیکل کے باہمی اشتراک سے خواتین کی صحت کے حوالے سے منعقدہ ایک روزہ سیمینار ” آئرن کی کمی اور انیمیاء”میں کیا ۔انہوں نے کہا کے پاکستان میں 90% ڈیپریشن اورآئرن کی کمی کا شکار ہیں اور کہا کہ ملک کی نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہیں جب تک یہ ایک صحت مند فرد کی حیثیت سے تعمیر و ترقی میں حصہ نہیں لیں گی ملک کی ترقی ممکن نہیں،اور کہا کہ محنت کرنے کے لئے صحت مند ہونا ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ زندگی بہت قیمتی ہے اس کی حفاظت کریں اپنی اہمیت کو جانیں کیونکہ اس قوم کو آپ کی ضرورت ہے پڑھے لکھے اور صحت مند افراد ہی ملک میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔گیسٹ سپیکر ڈاکٹر ثمینہ خالد سینیر گائنا کالوجسٹ نے آئرن کی کمی کی وجوہات اور خواتین کی صحت کے حوالے سے مفصل معلومات فراہم کیں اور کہا کہ خواتین اپنی خوراک پر توجہ نہیں دیتی ہیں جسکی وجہ سے وہ بہت سے پیچیدہ مسائل کا شکار ہو جاتی ہیں اور کہا کہ صحت مند نسل کو پروان چڑھانے کے لئے متوازن خوارک کھانا نہایت اہم ہے کبھی بھی اپنی صحت کے حوالے سے غفلت نہ برتیں انہوں نے مزید کہا کہ اپنے آپ کو حالات کے مطابق خوش رکھنا سیکھیں اور کہا کہ ڈبے کے دودھ،مصنوعی مصالحہ جات اور بازاری کھانوں سے اجتناب کریں صحت بخش خوارک تازہ سبزیاں اور پھل ذیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔اور صحت سے متعلق کسی بھی مسئلے کو چھوٹا نہ سمجھیں اور اپنے معالج سے رجوع کریں۔