GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Seminar in Connection with the Birth Anniversary of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah (21-12-2017)

پی آر اونمبر262 مورخہ21-12-2017
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
” یوم پیدائش قائد اعظم محمد علی جناح”

فیصل آباد( ) قائد اعظم محمد علی جناح عظیم رہنما ،رہبر پختہ عظم کے مالک انہوں نے مشکلات اور آزمائشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور نظریاتی ریاست کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیاوائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے زاویہ سوسائٹی ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیر کے زیر اہتمام قائد اعظم محمد علی جناح کے 141یوم پیدائش کے سلسلے میں منعقدہ سیمینار میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ آزادی کی قدروں قیمت کو پہچانیں اور شکر ادا کریں کہ آپ ایک آزاد ملک میں سانس لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان قائد اعظم محمد علی نے عزم، ہمت اور بلند ارادوں سے حاصل کیا ہے ہمیں اس کی قدر اور حفاظت کرنی ہے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نصف سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے ہمیں بحیثیت خواتین اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کسی بھی فرق سے با لا تر ہو کر محنت ،ریسرچ اور ایمانداری سے ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ لے کر جانا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اسلامی اقدار اور طریقہ کار کو پست پشت ڈال دیا ہے ہمیں اپنی روز مرہ زندگی میں چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھنا ہے اور رویوں میں تبدیلی لا کر ثابت کرنا ہے کہ ہم ایک مہذب قوم ہیں پروفیسر ڈاکٹر عبدالشکور نیو کیسل یو۔کے نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہم میں سے ہر ایک کو انفرادی طور پر یہ عہد کرنا ہے کہ ملک کو حقیقی معنوں میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کا پاکستان بنانا ہے اس موقع پر طالبات نے تقاریر اورملی نغمے گا کر قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج تحسین پیش کیا۔