GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Seminar on World Mental Health Day (10-10-2017)

پی آر اونمبر 245 مورخہ10-10-2017
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
World Mental Health Day

فیصل آباد ( ) اچھی زندگی گزارنے کے لئے مثبت سوچ ضروری ہے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج وویمن یوینورسٹی فیصل آباد پروفیسرڈاکٹر نورین عزیز قریشی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ سائیکالوجی کے زیراہتمام ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں کیا۔انہوں نے کہا کہ مسائل ،پریشانیاں،اور ذہنی دباؤ ایسے عناصر ہیں جن کا ہم میں سے ہر ایک کو سامنا ہے اورکہا کہ ہم سب باشعور ہیں ہمیں ان مسائل کو بیماری میں بدلنے سے پہلے حل کرنا ہے ہر ایک انسان بہت قیمتی ہے اگر ہمیں ان کے بارے میں آگاہی ہو گی توبہت حد تک ان مسائل پر قابو پا کر انسان کو ذہنی دباوء سے نکالا جا سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بیمار انسان چاہے وہ بیماری جسمانی ہو یا دماغی معاشرے کے لئے بوجھ بن جاتا ہے اوریہ بیماری پریشانی، دکھ اور تکلیف کے علاوہ معاشی طور پر بھی متاثر کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقومی ڈیٹا کے مطابق ہر چار افراد میں سے ایک شخص ذہنی دباؤ کا شکار ہے اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ مینٹل ہیلتھ کی آگاہی کتنی ضروری ہے اور اس مسلے کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے انہوں نے ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے کی سلورجوبلی پر مبارک باد بھی دی۔ ماہر نفسیات ڈاکٹر آصف باجوہ نے کہا کہ پاکستان میں ورکنگ خواتین قابل عزت اور خراج تحسین کی حق دار ہیں جو گھر کے ساتھ نوکری بھی کرتی ہیں انہوں نے کہا کہ کام کرنے کی جگہ پر ہر ورکر کا ذہنی دباؤ الگ نویت کا ہوتا ہے اس لئے کوشش کرنی چاہیے کے خوش رہا جائے کیونکہ ہیپی ورکر ہمیشہ اچھا ورکر ہوتا ہے انہون نے مزید کہا کہ پاکستان میں صحت اور تعلیم کے شعبہ پر بہت کم بجٹ خرچ کیا جاتا ہے ہمیں اس بارے بھی سوچنے کی ضرورت ہے ڈاکٹر ثمرین افضل کلینیکل سائیکیٹرس نے کہا کہ کبھی بھی گھر کے مسائل کو کام کی جگہ پر اور کام کی جگہ کے مسائل کو گھر میں زیر بحث نہ لائیں مصروف روٹین کے باودجود اپنی ذات کے لئے وقت نکالیں مثبت سوچیں اور مثبت لوگوں میں رہنے کی کوشش کریں کیونکہ صحبت انسان پر اثر انداز ہوتی ہے انچارج شعبہ سیکالوجی مس سائرہ خان اور نازیہ یعقوب نے بھی مفید معلومات سے آگاہ کیا ۔ اس قبل طالبات کو غصے اور بری عادتوں پر قابو پانابھی سیکھایا گیا۔ اس حوالے سے یوینورسٹی میں شخصیت کو جاننے،غصہ ،اضطراب کو کنٹرول کرنے اور مختلف تھراپیز اور اسسمنٹ کے بارے میں کل پریکٹیکل ٹریننگ کروائی جائے گی۔