GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Collaborative Tree Plantation Drive on M-3 Motorway “Sarsabz Pakistan” (شجرکاری مہم)

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ نباتات ہورٹیکلچر سوسائٹی اور باٹینکل سوسائٹی گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سمن آباد کے باہمی اشتراک سے “سرسبز پاکستان “کے تحت ایک روزہ شجرکاری مہم کے تحت اساتذہ ، طالبات اور موٹروے اتھارٹی کے سٹاف نے 160مختلف اقسام کے درخت (نیم ، جامن،امرود(سائیانوالہ سروس ایریا کے قریب لگائے۔ اس موقع پر ڈاکٹر عنبرین خدیجہ علوی انچارج شعبہ نباتاتگورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد ، علی کمال اسسٹنٹ پروفیسر پوسٹ گریجویٹ کالج سمن آباد، امداد اللہ ڈی ایس پی موٹروے پولیس، عدنان احمد ایس پی او موٹروے پولیس اورشوکت پٹرولنگ آفیسر موٹروے پولیس نے طالبات اور اساتذہ کو شجر کاری کی اہمیت کے متعلق لیکچرز دیئے گرمی کی شدت اور موحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیئے درختوں کی ضرو ت و اہمیت کو اجاگر کیاگیا۔۔ طالبات نے بہت پر جوش طریقے سے اس شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور یہ عہد کیا کہ وہ مستقبل میں بھی ایسی مہمات کاحصہ لیتی رہیں گی اور اپنے گلی محلوں میں بھی اس کو جاری رکھیں گی۔