GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Strawberry Spring Salad Contests

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی نیوٹریشن کونسلنگ سنٹر ڈیپارٹمنٹ آف ہوم اکنامکس کے زیر اہتمام “سٹابری سپرنگ سلاد”مقابلہ جات کا اہتمام کیاگیا جس میں یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات نے حصہ لیا ۔طالبات نے سٹابری و دیگر پھلوں اور سبزیوں سے مختلف اقسام کے سلاد بنائے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور ،کوارڈنیٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈاکٹر ظل ہما ،کوارڈنیٹر آرٹس اینڈ شوسل سائنسز پروفیسر فرزانہ ہاشمی ،کوارڈنیٹر اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ پروفیسر شبانہ فخر کے ساتھ ساتھ فکلیٹی اور طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب موسم تبدیل ہوتا ہے تو اس کے ساتھ پھل اور سبزیاں بھی تبدیل ہو جاتے ہیں جیسے موسم بہار ہے اور سٹابری کا موسم ہے جس مختلف اقسام کے سلاد بنا کر پیش کیے گئے ہیں تاکہ غذائیت سے بھر پور غذاؤں سے صحت پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں انہوں نے طالبات کی کوششوں کو سراہا اور پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو شیلڈ سے نوازا ۔