GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

one day symposium organized by department of physics, GCWUF

پی آر اونمبر37/2018 مورخہ19-04-2018
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
ماحولیاتی اور اشیاء سائنس میں ممکنہ ترقی

فیصل آباد( )گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ فزکس کے زیر اہتمام ایک روزہ سیمپوزیم منعقد کروایا گیا جسکی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کی۔انہوں نے کہا کہ سیمینار کا مقصد طلباء اور اساتذہ میں نئی ریسرچ سے آگاہی کروانا اور نئے رجحانات سے متعارف کروانا ہے انہوں نے کہا کہ سائنس کسی ایک اکیلے شخص کا کام نہیں یہ گروپ ورک ہے اور ریسرچرز کی سالوں کی محنت کا نچوڑ ہے جو نئی ایجادات و رجحانات کی شکل میں ہمارے سامنے آتی ہے اور جسے معاشرہ استعمال میں لا کر فائدہ اٹھاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں موجودہ تمام ممکنہ رسائی حاصل کرکہ جدت لانی ہے تاکہ اپنے بہترین ریسرچ ورک سے سائنس کے میدان میں کسی سے پیچھے نہ رہیں اور ملک کو بہترین زرعی و سائنسی ملک کی حیثیت سے دنیا میں متعارف کروائیں۔اس موقع پر ملائشیا سے پروفیسرڈاکٹر نورانی متی موہد،ڈاکٹر خیر الدین ،ڈاکٹر ناصر امین اورڈاکٹر یسین نازنے اشیاء سائنس اور جدید تحقیق سے متعلق معلومات فراہم کیں ۔انچارج شعبہ فزکس عاصمہ خورشید نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تشریف آوری کے لئے شکریہ ادا کیا ۔