GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Celebration of World Teachers Day (05-10-2017)

پی آر اونمبر 243 مورخہ05-10-2017
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
انٹر نیشنل ٹیچر ز ڈے

فیصل آباد() گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں شعبہ سوشیالوجی کے زیر اہتمام “عالمی یوم اساتذہ”منایا گیا ۔جس کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کی۔واک کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معلمی پیغمرانہ پیشہ ہے کیونکہ حضرت محمد ﷺ نے ارشاد فرمایا “مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے”انہوں نے کہا کہ بنی نوع انسان کی اصلاح و رہنمائی کے لئے پیغمبر بھیجے گئے جنہوں نے اپنے ادوارکے لوگوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا ۔ اس لئے ہمیں اپنی اہمیت و مقام پہچانتے ہوئے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے انجام دینے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصداساتذہ کی خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کرنا اور ان کی عزت وتکریم کو دل سے ماننا ہے انہوں نے کہا کہ استاد ہی ہے جو قوموں کی تعمیر میں معمار کا کردار ادا کرتا ہے اور اپنے علم کے ذریعے نئی نسل کی آبیاری کر کہ انہیں پروان چڑھاتا ہے اور ملک کی باگ دوڈ سنبھالنے کے قابل بناتا ہے ۔انہوں نے طالبات کو مخا طب کرتے ہوئے کہا کہ استاد کوسب سے زیادہ خوشی اس وقت ہوتی ہے جب اس کے شاگرد بہترین رزلٹ کے ساتھ نمایاں کامیابی حاصل کرتا ہے اس لئے زیادہ سے زیادہ توجہ اوردل لگا کر تعلیم حاصل کریں اوراپنے والدین اور اساتذہ کے لئے باعث فخر بنیں اور ان کا اور اپنا نام روشن کریں ۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کیک کاٹا اور طالبات نے وائس چانسلر اور اساتذہ کو پھول پیش کر کے انکی خدمات کو سلام پیش کیا۔