GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Tech Feast Competition-2017 (11-10-2017)

پی آر اونمبر 246 مورخہ11-10-2017
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
Tech Feast 2017

فیصل آباد()نصابی سر گرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سر گرمیاں بھی بہت ضروری ہیں۔وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے زیراہتمام منعقدہ پروگرام ” ٹیک فیسٹ، ڈاکومنٹ فارمیٹنگ، فلیکس ڈازئینگ ، سپیڈ پروگرامنگ،ویب ڈازئننگ،کوائیک ڈیبگنگ او ر کوئز کمپئٹیشنر “کی افتتاحی تقریب میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ نصابی تعلیم کے ساتھ اس طرح کی غیر نصابی سر گرمیاں طالبات کے اندر چھپے ہوئے ٹیلنٹ اور صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں اور انہیں زندگی میں آنے والے نت نئے چیلنجز کے لئے تیار کرتے ہیں تاکہ جب وہ تعلیم سے فارغ التحصیل ہو کر نکلیں تو ایک فعال شہری کی حیثیت کا کردار ادا کریں اورپنے ملک کا نام روشن کریں۔ انہوں نے کہا کہ کوئز کمپیٹیشن کا سافٹ وئیر طالبات نے تیار کیا ہے جس میں مزید بہتری کے بعد آج شعبہ کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کوئز مقابلہ منعقد کروایا گیا ۔اور اب اس کے ساتھ دیگر مضامین کے سوالات شامل کر کے باقاعدہ طور پر مقابلے منعقد کروائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مقابلے بچیوں کو ٹریننگ اور کمپیٹیشن کی غرض سے کروائے جا رہے ہیں تاکہ طالبات دلچسپی کے ساتھ اس میں مہارت حاصل کریں اور عملی زندگی میں اس کے زریعے روزگار کا اہتمام کر سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مقابلے کا دور ہے محنت ہی ہے جو آپ کومقابلے کے لئے تیار کرتی ہے انہوں نے شعبہ کمپیوٹر سائنس کی طرف سے منعقدہ پروگرام کو سراہا اور ان کی کامیاب پلاننگ اور ٹیم ورک پر مبارک باد ی۔مقابلہ جات میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کی طالبات کے علا وہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد،سرگودھا ویمن یونیورسٹی اور شبلی کالج کی طالبات بھی شامل ہیں ۔