GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Tender Notice (Hostel Mess)

ٹینڈر نوٹس برائے انتظام و انصرام ہوسٹل میس
گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آباد ہوسٹل میں مقیم 700 سے زائد طالبات کے لئے ہوسٹل میس چلانے کی خواہش مند مالی طور پر مستحکم اور اس شعبہ میں5 سالہ تجربہ رکھنے والی پارٹیوں(جو سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی طرف سے رجسٹرڈ ہوں) ترجیہاََ خواتین کو سربمہر ٹینڈر دینے کی دعوت دیتی ہے۔ ٹینڈر دستاویزات یونیورسٹی ھذا کے خزانچی سے مورخہ15-08-2018تک دفتری اوقات کے دوران بعوض 2000/-روپیہ ٹینڈر فیس حاصل کی جا سکتی ہے۔ ٹینڈر فیس بصورت DDO/CDRبنام خزانچی گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد لگانا ہو گی۔ 
ٹینڈر پیشکش سنگل سٹیج (Single Stage)دو لفافہ جات (Two Envelop)کی شکل میں ہونگی ۔ ٹیکنیکل اور فنانشل پیشکش علیحدہ علیحدہ دینا ہو نگی ۔ پیشکش مورخہ17-08-2018کو دن 2بجے وصول کی جائینگی۔ اور اسی دن 02:30 بجے دن خواہش مند پارٹیوں یا انکے نمائندوں کی موجودگی میں کھولی جائینگی ۔ ٹیکنیکل پیشکش کا معائنہ نامزد کردہ کمیٹی کرے گی۔ اور صرف معیار پر پورا اترنے والی فرموں کی فنانشل پیشکش کھولی جائینگی ۔ معیار پر پورا نہ اترنے والی فرموں کو انکی فنانشل پیشکش بغیر کھولے واپس کر دی جائینگی۔ تمام فرموں کو فنانشل پیشکش کے کھولنے کے وقت اور تاریخ کے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ 
خواہش مند پارٹیوں کو مندرجہ ذیل معلومات ٹیکنیکل پیشکش کے ہمراہ دینا ہونگی۔ 
-1فرم کا مکمل نام اور خط و کتابت کا پتہ۔ 
-2فرم کے مالک کا پورا نام ،ایڈریس اور فون نمبر۔
5-3سالہ فرم کا سابقہ تجربہ کا سرٹیفیکیٹ -کام کی نوعیت-کام کی مالیت-اور زیردست کام-ان کی نوعیت اور کتنے افراد کو سروس مہیا کی جا رہی ہے۔ 
-4سابقہ اور موجودہ کاموں کے ایگریمنٹ اور ادارہ جات کے نام اور پتہ وغیرہ-
-5فرم کی مالی حیثیت کا ثبوت اور اس سلسلہ میں پچھلے تین سال کی بنک سٹیٹمنٹ 
-6فوڈ اتھارٹی کی طرف سے رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ 
-7کوئی بندہ جس کے پاس پہلے سے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی کنٹین/ فوٹو کاپی وغیرہ کا ٹھیکہ ہو وہ خود یا اس کا کوئی خونی رشتہ دار یا اسکا عزیز ٹینڈر جمع نہیں کروا سکتا۔ 
-8قومی شناختی کارڈ نمبر اور پاسپورٹ سائز تصویر۔ 
NTN-9نمبر /سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر 
-10فرم کی شراکت داری کا ثبوت اگر کوئی ہو تو ۔ 
-11ملازمین کی تعداد ،ان کے نام اور پتے اور DHQکی طرف سے فٹنس کے سرٹیفیکیٹ۔ 
Bid Security-12مبلغ دولاکھ پچاس ہزار روپے (Rs.2,50,000-)بصورت DDO/CDRبنام خزانچی گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی فیصل آبادلازمی ہے۔ 
Bid Security-13 کے بغیر پیشکش مسترد کر دی جائے گی۔ دوران معائنہ تمام پیپرا رولز کو مد نظر رکھا جائے گا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کسی ایک یا تمام پیشکشوں کو فنی نقص کے تحت پیپرا رولز کے مطابق منظوری سے قبل مسترد کرنے کا اختیا رکھتی ہے۔ ناکام رہنے والی فرموں کو DDO/CDRواپس کر دی جائینگی۔
-14 باقی ماندہ شرائط ٹینڈر دستاویزات کے ساتھ لف ہونگی۔ 
ایڈورٹائزر
رجسٹرار
گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
041-9220063 
041-9220652

Bidding Documents :