Downloads        Co-Curricular Socities        Conferences        CMS        ORIC                                                                       Tender        Auction        Career        Email        Contact Us       
GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

The ‘International Women Day’ was observed here at Government College Women University Faisalabad

فیصل آباد ( ) ملکی ترقی ، معاشی استحکام اور اقتصادی خوشحالی کیلئے خواتین کو پہلے سے بھی بڑھ کر میدان عمل میں آنا ہو گا جس کیلئے حکومت خواتین کو جائے ملازمت سمیت ہر مقام پر بھر پور تحفظ کی فراہمی یقینی بنائے گی ۔ دنیا بھر کے دیگر ترقی یافتہ ممالک کی طرح پاکستانی خواتین بھی ہر میدان میں کامیا بی کے جھنڈے گاڑ کر وطن عزیز کا نام روشن کر رہی ہیں،ہمارے مذہب میں بھی خواتین کو ماں ، بہن ، بیٹی ہر لحاظ سے اعلیٰ مقام سے نوازا گیا ہے،سیاست ہو، طب ، انجینئرنگ ، کھیل یا فضائیں ہوں ہر جگہ خواتین پیشہ وارانہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہی ہی،جہاں ایک گھر خاتون خانہ کے بغیر نہیں چل سکتا وہاں ملک کو خواتین کے بغیر کیسے چلایا جا سکتا ہے،خواتین ماں کے روپ میں بچوں کی پہلی درسگاہ جبکہ ہر کامیاب مرد کے پیچھے بھی عورت ہی ہوتی ہے،مردوں کے شانہ بشانہ ملکی تعمیر و ترقی میں خواتین کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،نئی نسل کی صلاحیتیں دیکھ کر محسوس ہو رہا ہے کہ واقعی نیا اور ناقابل تسخیر پاکستان بننے جا رہا ہے،ملکی ترقی ، معاشی استحکام اور اقتصادی خوشحالی کیلئے خواتین کو پہلے سے بھی بڑھ کر میدان عمل میں آنا ہو گا،حکومت خواتین کو جائے ملازمت سمیت ہر مقام پر بھر پور تحفظ کی فراہمی یقینی بنائے گی ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب کی اہلیہ بیگم پروین سرور نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں جمعہ کو خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی طالبات ہماری مستقبل کی معمار ہیں جنہوں نے آنے والی نسلوں کی تربیت کا فریضہ بھی سرانجام دینا ہے اسلئے وہ دعوے سے کہہ سکتی ہیں کہ انہوں نے طالبات میں جو ٹیلنٹ دیکھا ہے اس کے پیش نظر پاکستان بہت جلد ہر شعبہ ہائے زندگی میں زبر دست کامیابیاں حاصل کرتے ہوئے ترقی کی منازل طے کرتا ہوا ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ملک پر جب بھی کوئی کڑا وقت آیا عورت نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر مردوں کے شانہ بشانہ اپنی قومی ذمہ داریاں نبھائیں۔انہوں نے کہاکہ عورت کی ذمہ داری سے کبھی اور کسی صورت انکار نہیں کیا جا سکتا ۔یہ عورت ہی ہے جو ہر اچھے اور برے وقت میں اپنے اہلخانہ کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہو کر اپنا حق ادا کر تی ہے۔انہوں نے کہاکہ عورت کو جو ذمہ داری سونپی جاتی ہے وہ اسے انتہائی وفاداری ، فرض شناسی ، استقامت ، دیانت اور صبر کے ساتھ سر انجام دیتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں ترقی اسی صورت میں آسکتی ہے جب عورتیں عملی زندگی میں اپنا کردار ادا کرنے کیلئے میدان عمل میں آئیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی 51فیصد آبادی خواتین پر مشتمل ہے لیکن یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ اس میں سے چند فیصد بچیاں ہی یونیورسٹیوں تک تعلیم حاصل کرتی ہیں۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور نے کہا کہ انٹرنیشنل وویمن ڈے یاد دلانے کا ایک بہانہ ہے کہ جہاں آپ کے حقوق ہیں وہاں آپ کے کچھ فرائض بھی ہیں لہٰذا اس بات کو ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ آسانیاں بانٹنے سے ہی آسانیاں ملتی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ طالبات کو سوشل بھی ہونا ہے ،نوکری بھی کرنی ہے ، گھر میں بھی ٹائم دینا ہے اور بچوں کی تربیت بھی کرنا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ان کے پاس 15 ہزار بچیاں زیر تعلیم ہیں جس کا مطلب ہے کہ 15 ہزار بچیوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت دینا بھی ان کا ا فرض ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیوکیمپس کیلئے ہم نے 396 ایکڑ جگہ حاصل کر لی ہے جبکہ موجودہ یونیورسٹی 24 ایکڑ پر موجود ہے ،علاوہ ازیں یونیورسٹی نے غلام محمد آباد فیصل آباد میں 12 ایکڑ جگہ حاصل کی ہے جہاں بچیوں کے ہاسٹل بنائے جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہماری بچیوں میں بہت زیادہ قابلیت ہے جس کے ساتھ ساتھ ان کی فیکلٹی بھی بہت متحرک ہے اس لئے اب یہاں دوپہر 2بجے کے بعد یونیورسٹی بند نہیں ہوتی بلکہ رات 9 بجے تک پروگرام چلتے رہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ آئندہ وویمن ہینڈ بال چیمپئن شپ بھی یونیورسٹی میں ہی ہوگی جس کیلئے بھر پور تیاریاں کی جائیں گی۔وائس چانسلر نے کہا کہ جس طرح آج مسز گورنر نے خواتین کے عالمی دن کی تقریب کو پذیرائی بخشی ہے اسی طرح وہ آئندہ بھی یونیورسٹی کی طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے تشریف لاتی رہیں گی۔قبل ازیں بیگم پروین سرور وائس چیئرپرسن سرورفاؤنڈیشن نے آئی ٹی لیب کا افتتاح کیا جس کے بعدانہوں نے بگھی میں بیٹھ کر یونیورسٹی کیمپس میں منعقد کی گئی شعور و آگاہی واک کی قیادت بھی کی ۔ بعد ازاں مہمان خصوصی نے طالبات کی جانب سے مینا بازار میں لگائے گئے سٹالز کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پر مختلف یونیورسٹیز کی خواتین فیکلٹی ممبرز ،ارکان اسمبلی، پی ٹی آئی کی خواتین رہنماء ،طالبات کی ماؤں اور یونیورسٹی کی سٹاف ارکان سمیت طالبات کی بڑی تعداد بھیموجود تھی ۔