GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Three day Training Workshop Entitled “How to Start a Start-Up” (August 22, 2017)

پی آر اونمبر228 مورخہ 22-08-2017
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
تر بیتی ورکشاپ “How to start a start up”

فیصل آباد()منزل مقصود اور متعین مقصد تک پہنچنے کے لئے اس کی پلاننگ اور لائحہ عمل کا ہونا ضرروی ہے وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈکٹر نورین عزیز قریشی ان خیالات کا اظہار انہوں نے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن ، سٹوڈنٹ سٹار اپ بزنس سنٹراور کیرئیر کونسلنگ سنٹر کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ تربیتی ورکشاپ “How to start a start up”کے پہلے روز کیا۔انہوں نے کہا کے مقابلے کا دور ہے کچھ کرگزرنے کی لگن کے بغیر زندگی بے معنی اور بے مقصد ہے لہذا اپنے موجودہ فراہم کردہ مواقعوں کو بروکار لاتے ہوئے نہ صرف خود بلکہ دوسروں کے لئے ایک Entrepreneurکی حیثیت سے مسائل کا حل اورمثبت معاشرے کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔جناب طاہر محمود چوہدری صدر ،سی ای او پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف اونٹر پرینیورشپ نے بتایا کہ کس طرح اپنی ذات اور کارکردگی میں بہتری لانی ہے اور کہا کہ جو بھی عمل مثبت اور بہترین طریقے سے کیا جاتا ہے اس کے معاشرے پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔