GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Two Day Sempozyum “How to write a write up” (January 31, 2018)

پی آر اونمبر08/2018 مورخہ31-01-2018
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
” دو روزہ سیمپوزیم”(How to write a write up)

فیصل آباد() گونمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ کیمسٹری کے زیر اہتمام دو روزہ سیمپوزیم(How to write a write up)منعقد کروایا گیا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کی انہوں نے کہا اس وقت دنیا گلوبل ویلج ہے تمام تر سہولیات مہیا ہیں ان تمام تر سہولیات کو بروکار لاتے ہوئے ہمارا مقصدطالبات کو صرف ڈگری مہیا کرنا نہیں اصل مقصد ان کے اندر کمال پیدا کرنا ہے تاکہ وہ اپنے شعبہ میں با کمال ہو کر فعال کردار ادا کریں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے ہم سے ہر ایک کو بے شمار صلاحیتوں سے نوازا ہے صرف تعلیم ایک ایسا زیور جو ان صلاحیتوں کو نکھار کے باہر نکالتی ہے اور ہمیں فعال بناتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریسرچرز وہ لوگ ہیں جو ترقی کے نئے مواقع ڈھونتے ہیں اور دنیا کو آگے لے کر چلتے ہیں پروفیسر ڈاکٹر جاوید عزیز اعوان نے ریسرچ سے متعلق جب کے پروفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر نے تھیسزسے متعلق مفید معلومات مہیا کیں چیر پرسن شعبہ کیمسٹری ڈاکٹر ظل ہما نازلی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔