GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Training workshop “Emerging trends in computing” (April 4-10, 2018)

پی آر اونمبر32/2018 مورخہ10-04-2018
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
” تربیتی ورکشاپ”

فیصل آباد()آج کے طالب علم کل کے لیڈر ہیں جو کلاس میں سیکھیں گے کل ملک کی تعمیر و ترقی میں کام آئے گا۔ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے زیر اہتمام منعقدہ پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ “Emerging trends in computing”میں کیا ۔اور کہا کہ آج کی جدید دنیا ٹیکنالوجی کی دنیا ہے ٹیکنالوجی کی بدولت دنیا گلوبل ولیج بن چکی ہے انہوں نے طالبات سے کہا کہ انٹر نیٹ کو مثبت اور تعمیری نہج پر استعمال کریں تو وہ وقت دور نہیں جب پاکستان سے غربت کا خاتمہ ہو جائے گا اور یہ ترقی پذیر سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ مثبت اور بہترین سوچیں مقصد حیات متعین کریں کیونکہ انسان جب کچھ کر گزرنے کی ٹھان لیتا ہے تو کامیابی اس کا مقدر بن جاتی ہے۔پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ سے وابستہ ماہرین نے طالبات کو Blogging, Ardunio اورAndroidسے متعلق مفید معلومات فراہم کیں ۔جبکہ طالبات نے 70سے زائد پروجیکٹ بنائے۔ آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے طالبات اور مہمانوں کو سرٹیفیکٹس اور شیلڈز سے نوزا ۔جبکہ انچارج شعبہ مس سحر حسنین نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔