GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Tree Plantation Campaign (April 16, 2018)

پی آر اونمبر35/2018 مورخہ16-04-2018
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
” نیو کیمپس شجر کاری مہم”

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ ہوم اکنامکس کے زیر اہتمام نیو کیمپس میں شجر کاری مہم کا آغازوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز ،کوارڈنیٹر ،رجسٹرار فکلیٹی ممبران اور طالبات نے تین سو سے زائد پودے لگائے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیزقریشی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیو کیمپس میں بجلی اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنا دیا گیا ہے جبکہ آئندہ مالی سال کے بجٹ سے نیو کیمپس میں چار دیواری اور اکیڈمک بلاک کی تعمیر شروع کر دی جائے گی ۔انہوں نے نیو کیمپس کو سر سبز و شاداب بنانے کے عزم کا اظہار کیا اورکہا کہ تعمیراتی کام کے شرو ع ہونے سے پہلے ہی نیوکیمپس میں ذیادہ سے ذیادہ درخت و پودے لگا نے کی تیاری کی گئی ہے تاکہ یہاں کا ماحول خوشگوار ہو سکے اور موسمیاتی تبدیلی و دیگر مسائل کے پیش نظر ملک کو سر سبز و شاداب بنا کر اپنا حصہ ڈالا جا سکے۔انہوں نے شعبہ ہوم اکنامکس کے اقدام کو سراہا اور طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔