GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Two-day book festival starts in GCWUF (March 07, 2018)

میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
” دو روزہ کتاب میلہ” 

فیصل آباد() کتاب اور جامعات کا چولی دامن کا ساتھ ہے چئیر مین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے تیسرے سالانہ دو روزہ کتاب میلے کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہماری آج کی نوجوان نسل کا زیادہ رجحان سوشل میڈیا کی طرف ہے وقت کے بدلتے ہوئے تقاضوں اور سوشل میڈیا کے استعمال کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل میں مطالعہ کی عادت پیدا کرنا بہت ضروی ہے کیوں کہ کتاب حقیقی معنوں میں انسان دوست ہے اور ہم نے کتاب کے ساتھ اس تعلق کو نہ صرف قائم رکھنا ہے بلکہ مضبوط بھی کرنا ہے اور کہا کہ ویمن یونیورسٹی کی چار سالہ زندگی میں تیسرے کتاب میلے کا انعقاداس بات کی کڑی ہے کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی طالبات کے ساتھ اس تعلق کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی یونیورسٹی میں کتاب میلے کے انعقاد سے طابات اور فکلیٹی ممبران کے لئے سہولت پیدا ہو جاتی ہے کہ وہ سستے داموں اور نئی کتابیں اپنے کیمپس میں ہی حاصل کر سکتے ہیں اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کہا کہ وہ چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نظام الدین کی گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد آمد پر تہہ دل سے مشکور ہیں اور کہا کہ اگرچہ تمام کتابوں کی سافٹ کاپی نیٹ پر موجود ہوتی ہے لیکن اس کے با وجود کتاب کی اپنی اہمیت اور افادیت ہے یہ انسان کی زندگی بدل دیتی ہے اس لئے کتاب سے دوستی کو مضبوط بنائیں اور مطالعہ کی عادت پیدا کریں ۔ انہوں نے فکلیٹی ممبران اور طالبات سے کہا کہ وہ اس کتاب میلے کو ضرور وزٹ کریں اور اپنے مضمون کی کتابیں لائبریری کے لئے تجویز کریں۔دو روزہ کتاب میلے میں لاہور،کراچی اور اسلام آباد سمیت دیگر شہروں سے پبلشرز نے25سے زائد کتابوں کے سٹال لگائے گئے ہیں جن میں سا ئنس ،آرٹس ،بزنس،فوڈ اینڈ نیوٹریشن ،اسلامک لٹریچر ،انگلش ، اردو ،انگلش ناولز سمیت 40,000 سے زائد کتابیں موجود ہیں جو کہ فکلیٹی ممبران اور طالبات کو 30%سے 50%ڈسکاونٹ پر فراہم کی جا ئیں گیں۔