GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Two Days Seminar on “Recent Trends & Research Approaches in Biochemistry” (May 08-09, 2018)

پی آر اونمبر43/2018 مورخہ09-05-2018
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
“بائیو کیمسٹری میں موجودہ رحجانات اور ریسرچ اپروچز”

فیصل آباد()گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ بائیو کیمسٹری کے زیر اہتمام منعقدہ دو روزہ سیمینار “بائیو کیمسٹری میں موجودہ رحجانات اور ریسرچ اپروچز” اختتام پذیر وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے اختتامی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں ہر دن سیکھنے کے عمل سے گزرتے ہیں اس لئے کسی بھی کام کو کر گزرنے کی لگن اور جذبہ ہونا چاہیے چاہے آپ جس بھی لیول پر ہوںیا کسی بھی پیشہ سے وابستہ ہوں۔انہوں نے اساتذہ اور طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری تما م تر امیدیں آپ سے وابستہ ہیں اپنے اپنے شعبہ میں دلچسپی اور محنت سے کامیابیوں کی نئی مثال قائم کریں سیمینار سے حاصل ہونے والے علم و تجربات پر عملی طور پر کام کریں اور آنے والے وقت میں بہترین ریسرچرز اور سائنس دان کی حیثیت سے اپنا لوہا منوائیں۔انہوں نے دو روزہ کامیاب سیمینار کے لئے شعبہ بائیو کیمسٹری کی ٹیم کو مبار باد دی اور فکلیٹی ممبران اور گیسٹ سپیکرز کو سونےئرز سے نوازا۔