GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Two-days workshop on “Methods of Flowers Cultivation”

پی آر اونمبر41/2018 مورخہ07-05-2018
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
“پھولوں کی پیداوار کے طریقہ کار”

فیصل آباد() گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ باٹنی وہارٹیکلچرسوسائٹی کے زیر اہتمام دو روزہ ورکشاپ “پھولوں کی پیداوار کے طریقہ کار “منعقد کروئی گئی جسکی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کی۔اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پودے اور پھول نہ صرف ماحول کو خوبصورت و خوشگوار بناتے ہیں بلکہ انسانی صحت پر خوشگوار اثرات مرتب کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین کاروبار بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ خوبصورت پھولوں کی تزائن وآرائش سے انسان کے لائف سٹائل اور اعلیٰ ذوق کا پتہ چلتا ہے اور دیکھنے والوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مذہبی،ثقافتی یا کوئی بھی تقریب ایسی نہیں ہے جہاں پھولوں کا استعمال نہ ہوتا ہو اس لئے اس تربیتی ورکشاپ کی اہمیت و افادیت کو سمجھتے ہوئے اس سے فائدہ اٹھائیں اور پھولوں کی پیداوار کو فروغ دیں۔اس موقع پر ڈاکٹر یونس ،ڈاکٹر محسن بشیر اور مسٹر طارق تنویر نے فلاوربزنس ،ان کی پیداوارو افزائش اور کمرشلائزیشن آف فلاورز ٹورزم کے حوالے سے معلومات فراہم کیں انچارج شعبہ باٹنی ڈاکٹر عمبرین خدیجہ علوی نے ہارٹیکلچر سوسائٹی گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کے حوالے سے آگاہ کیا اور تمام شرکاء کو خوش آمدید کیا۔