GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Walk and Seminar on International Anti-Corruption Day (08-12-2017)

پی آر اونمبر257 مورخہ08-12-2017
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
” اینٹی کرپشن ڈے”

فیصل آبادگورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں ڈئریکٹر سٹوڈنٹ افئیر کے زیر اہتمام”اینٹی کرپشن “سیمینار منعقد کیا گیا۔جس میں گیسٹ سپیکر زمیاں رفعت قادری ، ڈاکٹر طلعت صفدر اور ڈاکٹر زبیدہ رےئس نے خطاب کیا اور کہا کہ سفارش ،فرائض میں غفلت اور معاشی طور پر مقابلے کی فضا میرٹ کی دھجیاں اڑارہے ہیں انہوں نے کہا کہ حرام کا ایک لقمہ کھانے سے چالیس روز کی عبادت قبول نہیں ہوتی اور کہا کہ کرپشن کی سزا موت ہونی چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ استاد قوم کی بقاء کا ضامن ہے ایسے حالات میں آگے بڑھ کر پوری دیانتداری سے اپنی ذمہ داری ادا کرنے اور اخلاقی اقدار کو مضبوط کرنے کی ضروت ہے۔