GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Workshop on Role of Faculty Development in Qquality (April 25, 2018)

پی آر اونمبر39/2018 مورخہ25-04-2018
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
“رول آف فکلیٹی ڈویلپمنٹ ان کوالٹی”

فیصل آباد()ترقی کی ابتدائی منازل طے کر رہے ہیں لیکن سمت درست اور متعین ہے تما م فکلیٹی ممبران محنت ،ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوالٹی انہانسمنٹ کے زیر اہتمام منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ “رول آف فکلیٹی ڈویلپمنٹ ان کوالٹی”میں کیا۔اور کہا کہ یونیورسٹی ابھی ابتدائی مراحل میں ہے جہاں بہت سے مسائل درپیش آتے ہیں لیکن اس کے باوجود تمام تر فکلیٹی ممبران اپنے فرائض کو سمجھتے ہوئے پوری ذمہ داری سے انجام دے رہے ہیں اس لئے وہ دن دور نہیں جب گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کا شمارملک کی بہترین اور اعلیٰ درجے کی یونیورسٹیوں میں ہوگا ۔کوالٹی ایجوکیشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایم فل اور پی ۔ایچ۔ڈی لیول پر چےئر پرسن اور سپر وائزر کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے طالب علم کے تھیسزاور ریسرچ ورک کے لئے ایسی پالسیاں مرتب کریں کہ طالب علم اپنا کام خود کریں نہ کہ چندہزاروں روپوں کے عوض تھیسز خرید کر ڈگری کے حصول میں کامیاب ہو ں۔انہوں نے مزید کہا کہ کوالٹی برقرار رکھنے اور غلط طریقے سے تھیسسز اور ریسرچ ورک کو ختم کرنے کے لئے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن بہت اہم اقدامات اٹھا رہی ہے اس لئے بطور استاد ہمیں بھی ایجوکیشن میں کوالٹی لانے کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہے اور کسی بھی طالبعلم کا تھیسسز دستخط کرنے سے پہلے اس بات کو یقینی بنائیں کہ آیا یہ کام اس کا اپنا ہے یا وہ جرم کا مرتکب ہو کر آپ کو بھی مجرم بنا رہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ استاد قوم کا معمار ہوتا ہے نہایت توجہ ،ذمہ داری سے اپنے فرائض سرانجام دیں اور قوم کی عمارت کو اپنی ایمانداری سے مضبوط بنائیں بہترین کوالٹی ایجوکیشن کے ساتھ آپ ان کی بنیاد کو مضبوط بنائیں گے تو دنیا کی کوئی طاقت انہیں ملک کو تعمیر و ترقی سے ہمکنار کرنے سے نہیں روک سکتی۔پروفیسر ڈاکٹر سید عبدالماجد رجسٹرار ورچوئل یونیورسٹی لاہور نے “رول آف فکلیٹی ڈویلپمنٹ ان کوالٹی”کے حوالے سے آگاہ کیا کہ کسی بھی کام کی بہترین کارکردگی کو الٹی ہے انہوں مزید کہا کہ لیڈر کی خصوصیات کو سامنے رکھیں اور اس کے مطابق طالب علموں کی تعلیم و تربیت کریںآرگنائزیشن کی غلطیوں کو اپنی غلطیاں سمجھیں اور اپنے اپنے مقام پر رہتے ہوئے اس کی اصلاح کریں اور ذمہ داری کو بخوبی انجام دیں۔ایڈوائزر کیو ۔ای ۔سی فرزانہ ہاشمی نے تما م شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔