GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

World Book & Copyright Day (2nd day)

پی آر اونمبر38/2018 مورخہ24-04-2018
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
“ورلڈ بک ڈے” 

فیصل آباد()کتاب دوستی ہمارا اجتماعی ورثہ ہے کتاب انسان کی بہترین دوست ہے کتاب بینی کو عادت بنائیں ۔وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی ان خیالات کا اظہار انہوں نے “ورلڈ بک ڈے” کے حوالے سے لائبریری اور ڈئریکٹر سٹوڈنٹ افےئرز کے زیر اہتمام منعقدہ سیمنیار سے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کتاب کے ساتھانسان کی دوستی بہت پرانی ہے اور کہا کہ مطالعہ کی عادت سے انسان کی شخصیت ،فطرت میں نکھار اور کردار میں پختگی پیدا ہوتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ لائبریری کسی بھی یونیورسٹی کا لازمی جزو ہے۔انہوں نے کہا کہ لائبریری اور کتب بینی کو فروغ دینے کے لئے حکومت پنجاب کے اقدام قابل تحسین ہیں انہوں نے پلیجرزم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کسی کے کام کو اپنے نام سے پیش کرنا نہ صرف جرم ہے بلکہ یہ قابل مزمت ہے انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے کردار اور عمل سے خود کو بہترین ثابت کرنا ہے اور کامیابی کی منزلیں زینہ بہ زینہ طے کرنی ہیں اور بہترین سافٹ سکلذ کے ساتھ عملی زندگی میں آگے بڑھنا ہینامور شاعر،دانشور ،کالم نگار امجد اسلام امجد نے کہا کہ کتاب کسی کی جاگیر نہیںیہ انسانی شخصیت کی تکمیل میں اہم کردار ادا کرتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اپنی روزمرہ زندگی میں کتاب کوداخل کریں اور مطالعہ کو عادت بنائیں۔ڈاکٹر محمد رمضان صدر ای لائبریری گورنمنٹ آف پنجاب نے کہا کہ علم لازوال دولت ہے اور کتاب ایسا دوست ہے جو انسان کو کبھی دھوکہ نہیں دیتا۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی کی کتاب کو بغیر اس کی اجازت کے پی ڈی ایف کرنا کاپی رائٹ کے قوانین کے تحت جرم ہے اور کہا کہ کتابیں خریدکر پڑھیں اس سے نہ صرف کتاب پڑھنے کا حقیقی مقصد پورا ہو گا بلکہ کتاب لکھنے والے کو بھی فائدہ پہنچے گا ۔انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کی لائبریری کو ای لائبریری بنانے میں اپنی پوری خدمات سر انجام دیں گے تاکہطالبات ذیادہ سے ذیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔پروفیسر ڈاکٹر قاسم بھاگیونے کہا کہ والدین بچوں کا لائبریری کا وزٹ کروایا کریں اور دیگر تحائف کے ساتھ کتاب کا تحفہ دینے کو عادت بنا لیں انہوں نے مزید کہا کہ تخلیقی سوچ اور جذبے کی ضرورت ہے اپنی صلاحیتوں کے ساتھ اپنا لوہا منوائیں۔اس موقع پریونیورسٹی اساتذہ جن کی کتابیں منظر عام پر آ چکی ہیں ان کو بچوں میں متعارف کروایا گیا اور ان تمام اساتذہ کو اعزازی شیلڈز سے نوازا گیا ۔ امجد اسلا م امجد ،شوکت فہمی و دیگر نامی گرامی شاعروں نے اپنا کلام بھی پیش کیا ۔