GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

World Food Day Celebration (16-10-2017)

پی آر اونمبر248 مورخہ16-10-2017
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد
“عالم یوم خوراک”

فیصل آباد (۔۔۔) گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی شعبہ ہوم اکنامکس اور فوڈ سائنس کے زیر اہتمام عالمی یوم خوراک کے حوالے سے ایک روزہ سیمپوزیم منعقد کروایا گیا جسکی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نورین عزیز قریشی نے کی ۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا جن مسائل سے دو چار ہے ان میں سب سے بڑا مسئلہ فوڈ سیکیورٹی کا ہے جس کیلئے ہمیں فوری اقدامات کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فوڈ سیکیورٹی جیسے مسائل اُس وقت جنم لیتے ہیں جب پیداوار کم اور مانگ زیادہ ہو انہوں نے کہا آبادی میں تیزی سے بڑھتے ہوئے اضافے نے اس مسئلے کو اور بھی سنگین بنادیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ زرعی زمین کی جگہ پر شہر آباد ہورہے ہیں ، کھیتوں کی جگہ پر نت نئی سوسائٹیز تعمیر کی جارہی ہیں جسکا نتیجہ خوراک اور پانی کی کمی جیسے مسائل کی صورت میں سامنے آرہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ صحت مند رہنے کے لئے ہمیں صحت بخش خوراک کی ضرورت ہے اور کہا کہ ہماری 50% سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے خواتین کو اپنی صحت اور خوراک پر خاص طور پر توجہ دینی ہے کیونکہ آج کی بیٹیاں کل کی مائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان تمام مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمیں اس بات کا اعادہ کرنا ہے کہ ہم سب نے مل کر ان مسائل کو حل کرنا ہے اور صحت مند اور تعلیم یافتہ انسان کی حیثیت سے معاشرے کی تعمیر میں مثبت کردار ادا کرنا ہے ۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنجاب حکومت کی بے حد مشکور ہوں جو اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں خاص طور پر ویمن یونیورسٹیز کا قیام، ان تمام اقدامات کے لئے خراج تحسین پیش کرتی ہوں ۔ 
ڈاکٹر امجد اولکھ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے کہا کہ 1945 میں 16 اکتوبر کو یوم خوراک مقرر کیا گیا اور تب سے دنیا کے 150 ممالک ہر سال اس دن کو مناتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں گورنمنٹ کالج وویمن یونیورسٹی کو اس دن کے منانے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب اور آپ کے والدین آپکو تمام تر سہولیات مہیا کر رہے ہیں تمام سہولیات کا مثبت استعمال کرتے ہوئے اپنے ملک اور والدین کے لئے فخر بنیں اور اعلیٰ تعلیم حاصل کر کہ معاشرے میں مقام حاصل کریں ۔ ڈاکٹر حبیب اسلم گابا نے کہا کہ متوازن غذا صحت مند معاشرے کو جنم دیتی ہے اچھی اور صحت بخش غذا کھائیں تاکہ بیماریوں کا شکار نہ بنیں ۔ 
ڈاکٹر عطاالرحمن پاکستان کے مختلف اضلاع میں غذائی اجناس کی بہتات اور کمی سے متعلق مفصل معلومات فراہم کیں۔ مس کومل عدنان پنجاب فوڈ اتھارٹی اور پروفیسر ڈاکٹر نگہت بھٹی نے بھی صحت بخش غذا سے متعلق خطاب کیا۔