GCWUF Logo


Government College Women University Faisalabad

Walk on “World Statistics Day-2018” organized by department of Statistics, GCWUF

پی آر اونمبر 3/2018 مورخہ23-10-2018
میڈیا سیل گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد

فیصل آباد() درست اعداد و شمار کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے کیوں کہ جب حقائق کے بغیرمعلومات فراہم کریں گے تو اس سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو گا اور نہ ہی مسائل کی درست نشاندہی ہو سکے گی۔وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یو نیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ شماریات کی طرف سے “عالمی یوم شمار یات “کے حوالے سے نکالی گئی آگاہی واک کے اختتام پر کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت یا دیگر ادارے جو پالیسی بناتے ہیں وہ حقیقت پر مبنی ہو چاہے یہ مردم شماری ہو،غربت ہو ،غذائی قلت یا لوڈشیڈنگ کے مسائل یہ تمام وہ حقائق ہیں جن کے لئے بنیادی معلومات کی بہت ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ جب یہ ڈیٹا درست ہو گا تب ہی ہم اپنی پالیسیاں مرتب کر سکیں گے۔کیونکہ جب ہم مناسب طریقے سے ذرائع کی تقسیم نہیں کرتے تو پھر یا تو ہمارے اخراجات تجاوز کریں گے یا پھرہم خسارے میں جا رہے ہو ں گے۔اسی لئے کسی بھی ڈیپارٹمنٹ میں جو بھی مسائل ہوں ان سب کی بنیادی اکائی درست معلومات کی آگاہی ہے انہوں نے مزید کہا کہ اس واک کا مقصد عوام میں درست حقائق کی معلومات کی آگاہی بیدار کرنا ہے تاکہ مسائل کی درست نشاندہی ہو سکے اور اس کے مطابق وسائل کی منصفانہ تقسیم کے ذریعے بحران پر قابو پایا جا سکے۔