International Conferences   RTI   Tahqeed Research Journal   Event diary  Downloads   Scholarships   Tender  Auction   Career   Contact Us
                                                  Rehnumai Markaz   Alumni   Timetable   Online Lecturer   Course catalogue   Latest News & Events   Commercialization Wing

International Conference on Advances in Theoretical & Applied Physics

2021-05-02

جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں انٹرنیشنل کانفرنس ان ایڈوانس اینڈ تھیوریٹیکل فزکس کا انعقاد،، مختلف ممالک سے محققین کی شرکت۔ فزکس میں ہونے والی جدید تحقیق بارے طالبات کو آگاہی دی گئی فیصل آباد ( )گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد شعبہ فزکس کے زیر اہتمام طالبات کو جدید ٹیکنالوجیز اور ریسرچ سے آگاہی دینے کیلئے پہلی ایک روزہ بین الاقوامی کانفرنس برائے ایڈوانسز تھیو ریٹیکل اینڈ اپلائیڈ فزکس کا انعقاد کیا گیا ۔جس کے افتتاحی سیشن کی مہمان خصوصی یونیورسٹی کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صوفیہ انور تھیں۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر صوفیہ انور کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کانفرنس سے مختلف یونیورسٹیوں سے رابطے قائم ہوں گے اور مشترکہ تحقیق کی نئی راہیں کھلیں گی۔ طالبات کو فزکس کی ایپلیکیشنز سے متعلق معلومات بھی ملیں گی۔ انٹرنیشنل کانفرنس میں یونیورسٹی آف نارتھ کیرولینا سے ڈاکٹر ایم اے حسان، چین سے ڈاکٹر چاؤن باؤ، یو ایس اے سے ڈاکٹر جیمی، سکاٹ لینڈ سے ڈاکٹر قیصر عباس، کوئٹہ سے ڈاکٹر عجب خان، کراچی سے ڈاکٹر سعدیہ فراز، سعودیہ عرب سے ڈاکٹر خرم جوئیہ نے اپنے تحقیقی مقالے پیش کئے۔ انچارج شعبہ فزکس ڈاکٹر اسماء خورشید اور ڈاکٹر یسرا عروج کا کہنا تھا کہ نینو ٹیکنالوجی سمیت فزکس کی مختلف برانچز کی اہمیت اور ورکنگ سے معتلق طالبات کو مفید معلومات میسر آرہی ہیں جس سے مستقبل میں انہیں تحقیق کرنے میں نئے موضوعات بھی ملیں گے۔۔ انٹرنیشنل سپیکرز نے درخواست کی کہ پاکستان کی تما م یونیورسٹیاں بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ساتھ ایم او یوز سائن کریں اور پاکستانی طلباء و طالبات کو اپنی اپنی یونیورسٹیز میں تعلیم و تحقیق کی سہولیات بہم پہنچا نے میں معاون ثابت ہوں۔ کانفرنس میں یونیورسٹی کی طالبات ، فیکلٹی ممبران اور اساتذہ کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔کانفرنس میں معزز غیر ملکی سائنسدانوں اور پروفیسرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جن کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے مایہ ناز پروفیسرز اور سائنسدان بھی کانفرنس میں رونق افروز ہوئے ۔ مقررین نے کانفرنس سے خطاب کے دوران جی سی ویمن یونیورسٹی میں مذکورہ کانفرنس کے انعقاد کی تعریف کی اور متعلقہ امور پر تفصیلی روشنی ڈالنے کے ساتھ ساتھ اپنے تحقیقی مقالے بھی پیش کئے۔

on Dated 2021-02-19