International Conferences   RTI   Tahqeed Research Journal   Event diary  Downloads   Scholarships   Tender  Auction   Career   Contact Us
                                                  Rehnumai Markaz   Alumni   Timetable   Online Lecturer   Course catalogue   Latest News & Events   Commercialization Wing

Citrus Exhibition

2021-05-02

فیصل آباد () گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام دو روزہ “سٹرس میلے ” کا انعقاد کیا گیا جسکا افتتاح وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں پر تُرش پھلوں کی کاشت سب سے پہلے کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ تُرش پھل وٹامن اور غذائیت سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ صحت کے لئے بہت فائدہ مند اور جلد کو تروتازہ و شاداب رکھنے میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ “سٹرس میلے ” میں ڈاکٹر مسعود صادق بٹ، ڈاکٹر جاوید عزیز اعوان، ڈاکٹر نزہت ہما، ڈاکٹر عمیر احمد باجوہ، ڈاکٹر رابعہ شبیر احمد، ڈاکٹر ظل ہما نازلی اور ڈاکٹر صائمہ تحسین سمیت فیکلٹی ممبران سمیت طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ قبل ازیں شعبہ فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ترش پھلوں کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ کہ پاکستان اس کی برآمد سے معاشیات میں نہایت اہم کردار ادا کر سکتا ہے اگر اسے جدید ٹیکنالوجی کے مطابق محفوظ کر لیا جائے۔ سیمینار کے اختتام پر شرکاء کو شیلڈز سے نوازہ گیا۔ دو روزہ سٹرس میلہ ویمن یونیورسٹی میں کل اختتام پذیر ہوگا۔

on Dated 2020-03-11